Urdu News

ہندوستانی گروکلوں نے سائنس، روحانیت اور صنفی مساوات میں انسانیت کی رہنمائی کی: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نے عالمی امن کے لیے کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن سے خطاب کیا

سچے علم کے پھیلاؤ کو دنیا میں سب سے اہم کام بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دریافت اور تحقیق ہندوستانی طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی گروکلوں نے سائنس، روحانیت اور صنفی مساوات میں انسانیت کی رہنمائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ سنستھان کے 75 ویں امرت مہوتسو سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے شری سوامی نرائن گروکل راجکوٹ سنستھان سے وابستہ سبھی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور اس سفر میں زبردست کوششوں کے لیے شاستری جی مہاراج شری دھرم جیون داس جی سوامی کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صرف بھگوان شری سوامی نارائن کے نام کو یاد کرنے سے ہی کوئی ایک نئے شعور کا تجربہ کر سکتا ہے۔

امرت کال کی مدت کے دوران ہونے والے اچھے اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ کے دورے کے 75 سال ایسے وقت مکمل ہو رہے ہیں جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔

یہ نہ صرف ایک خوش کن احساس ہے بلکہ ایک خوش کن اتفاق ہے۔ یہ محنت، فرض، ثقافت، لگن، روحانیت اور جدیدیت کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی روایت کو تاریخ میں ایسے اتفاقات سے توانائی ملتی رہی ہے۔

وزیر اعظم نے آزادی کے فوراً بعد تعلیم کو نظر انداز کیے جانے اور قدیم ہندوستانی تعلیمی نظام کی شان کو زندہ کرنے کے لیے اس وقت کی حکومتوں کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ملک کے سنت اور اساتذہ نے اس مشکل کام کی ذمہ داری اٹھائی۔

Recommended