Urdu News

ہندستانی بحریہ کا ’میگ 29 کے‘ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش جاری

ہندستانی بحریہ کا ’میگ 29 کے‘ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش جاری

ہندستانی بحریہ کا ’میگ 29 کے‘ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش جاری

نئی دہلی،27نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی بحریہ کا ایک مگ 29 جمعرات کے روز حادثے کا شکار ہو گیا۔ بحریہ کے مطابق جمعرات کی شام پانچ بجے کے قریب میگ 29 کے کو حادثہ پیش آیا اور طیارہ سمندر میں جا گرا۔ لڑاکا طیارے کا ایک پائلٹ بازیاب ہو گیا ہے جب کہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کی جارہی ہے۔

بحریہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ طیارہ بطور ٹرینر طیارہ استعمال ہوتا تھا۔ طیارے کے دوسرے پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ پائلٹ کو سمندری علاقے میں ہوا اور پانی پر آپریشن چلا کر تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندستانی بحریہ کے بیان کے مطابق یہ میگ 29 آئی این ایس وکرمادتیہ پر تعینات تھا۔ کچھ دنوں پہلے جب ہندستانی بحریہ نے مالابار مشق کی تھی تو میگ 29 کے نے بھی اس میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ہندستانی بحریہ کا ایک میگ گوا میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ وہاں بھی میگ 29 کے معمول کی پرواز پر تھا، حالاں کہ کسی پائلٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

Recommended