Urdu News

بھارتی بحریہ بالا سور میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی اور ریلیف کار روائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

بھارتی بحریہ

 

 

نئی  دہلی ، 28 مئی، 2021 :  بحریہ کی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنے والی ٹیم کو بالا سور ضلع میں صدر بلاک کے مقام پر پارکھی  گاؤں کے آس پاس  کے علاقے میں ریلیف اور امدادی کارروائیاں انجام دینے کی غرض سے 27 مئی 2021 کو تعنات کیا گیاہے۔ یہ علاقہ پانی بھرنے  کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر  ہوا ہے۔

بحریہ کی ایچ اے ڈی آر ٹیم نے صدر بلاک کے مقام پر پارکھی گاؤں کے سمندری طوفان سے متاثر ہ افراد کو پناہ فراہم کرنے کی غرض سے  قائم کئے گئے  کثیرالمقاصد کیمپ میں  ایک برادری کا کچن بنایا ہے اور ٹیم اس کا کام کاج بھی چلا رہی ہے۔ پاریکھی  گاؤں  کی بدھ گڑیا، نندا چک ، اور بول  بینی کالونیوں کے 700 سے زیادہ ماہی گیروں  کے لئے کھانا تیار کر کے ان میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ برادری کا کچن بہت کامیاب  ثابت ہوا ہے اور اس کی بدولت طوفان سے متاثرہ افراد کو ضروری تعاون فراہم کیا جا رہا  ہے۔ ان ماہی گیروں نے قدرتی آفت کے دوران بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے تشکر کا اظہار  کیا ہے۔

بحریہ کی ایک اور امدادی ٹیم کا 28 مئی 2021 کو تالاساری ( اڈیشہ میں ماہی گیروں کا انتہائی  شمال میں واقع گاؤں ) پہنچنے کا پروگرام ہے جہاں وہ تالا ساری، بھوگ رائی ، چندرامنی اور ان چندی گاؤں کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف کا سامان تقسیم کرے گی ۔

 اس ٹیم نے بالا سور کے مقام پر طوفان کے سبب گرے ہوئے پیڑوں کو کاٹنے اور بعض سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھولنے کی غرض سے  صفائی کا کام بھی انجام دیا ہے۔ بحریہ کے چار جہاز امدادی سازو سامان لے کر پہلے ہی لنگر اندازی  کی جگہ دھامرا پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ بھدرک ضلع کے عوام کو امدادی سامان فراہم کریں گے۔ بالاسور ضلع میں جاری کوششوں میں اضافے کے مقصدسے بحری جہازوں پر تعینات ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کے لئے ریلیف ٹیم کو تیار کھانے کے  100 پیکیٹ اور خشک کھانے کے 300 پیکیٹس دستیاب کرائے ہیں ۔ 

 

 

 

Recommended