بحر ہند میں بھارت کاایکسکلوزیواکنامک زون 200 سمندری میل تک پھیلا
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی بندرگاہ پر چینی جہاز کے ڈاک کرنے کا خدشہ بڑھا
نئی دہلی، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی بحریہ چین کے جاسوسی جہاز یوان وانگ-6 کو ایکسکلوزیو اکنامک زون (ای ای زیڈ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ایکسکلوزیو اکنامک زون بحر ہند میں 200 سمندری میل تک پھیلا ہوا ہے۔
اڈیشہ کے ساحل پر عبداکلام جزیرہ سے ایک میزائل کے لانچ ہونے سے جاسوسی جہاز کے آنے کی اطلاع سے الرٹ بحریہ نے اس سے قبل 2019 میں پورٹ بلیئر کے قریب چینی تحقیقی جہازشی یان 1کو بھارت کے ای ای زیڈ سے باہر کر چکی ہے۔ اگر یوان وانگ۔6 بھارت کے ای ای زیڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو ہندوستانی بحریہ اس بار بھی ایسا ہی کرے گی۔
در اصل ہندوستانی بحریہ نے اڈیشہ کے ساحل پر عبدالکلام جزیرے سے ایک میزائل کا تجربہ کرنے کے اپنے ارادے سے 10-11 نومبر کو خلیج بنگال سے بحر ہند تک ایک نو فلائی زون بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اوپن سورس انٹیلی جنس اسپیشلسٹ ڈیمین سائمن کے مطابق اس میزائل کی فلائنگ رینج2200 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔ اس لیے مغرب میں سری لنکا اور مشرق میں انڈونیشیا کے درمیان اس علاقہ کو بلاک کر دیا ہے جو میزائل کے ٹیسٹنگ رینج میں ہے۔ اسی دوران میزائل تجربے سے قبل چین نے اپنا طاقتور جاسوسی جہاز یوان وانگ 6 بحر ہند میں بھیج دیا ہے۔
سمندر میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایک آن لائن تنظیم میرین ٹریفک کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی نیوی (پی ایل اے این) کا جاسوس جہاز یو ان وانگ-6 بحر ہند میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت انڈونیشیا کے بالی ساحل سے کشتی رانی کر رہا ہے۔