Categories: قومی

بھارت کے 8 جہازوں نے چھ براعظموں، تین سمندروں اورچھ بندرگاہوں پر ترنگا لہرایا

ہندوستانی بحریہ نے پوری دنیا میں اپنے جہازوں کو تعینات کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا

ان مواقع پر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی موجودگی نے پورے ماحول کو حب الوطنی سے بھر دیا

ہندوستانی بحریہ کے آٹھ جہازوں نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر چھ براعظموں، تین سمندروں اور چھ مختلف بندرگاہوں پر ترنگا لہرایا۔ ان مواقع پر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی موجودگی نے پورے ماحول کو حب الوطنی سے بھر دیا۔ آئی این ایس چنئی اور آئی این ایس کوچی مسقط (عمان) میں، آئی این ایس سریو سنگاپور میں، آئی این ایس تبار افریقہ میں ممباسا (کینیا)، آئی این ایس ترنگینی لندن میں، آئی این ایس ترکش ریو ڈی جنیرو (برازیل) جنوبی امریکہ، آئی این ایس سمیدھا پرتھ (آسٹریلیا) میں اور شمالی امریکہ میں سان ڈیاگو (امریکہ) میں آئی این ایس ست پوڑہ 'آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے پہنچے تھے۔

جنوب مشرقی بحر ہند میں تعینات آئی این ایس سومیدھا نے ویٹرنز اور آسٹریلوی دفاعی افواج کے   افسران کی موجودگی میں پرچم لہرایا۔ آئی این ایس سومیدھا    ترنگا لہرانے اور  یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز  کرنے والا پہلا جہاز ہے۔ پورٹ کال کے دوران جہاز   زائرین اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے لیے بھی کھلا رکھا گیا ۔ انڈین نیول بینڈ نے 14 اگست کو پرتھ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، پرتھ اور انڈین سوسائٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے زیر اہتمام انڈیا ڈے پریڈ میں بھی حصہ لیا۔ یہ جہاز 17 اگست کو اپنی واپسی کے دوران رائل آسٹریلین نیوی کے اینجیک کلاس فریگیٹ ایچ ایم اے ایس اینجیک کے ساتھ ایک بحری شراکت داری مشق میں بھی حصہ لیگا۔

شمالی امریکہ کے براعظم میں بحریہ کا ایک اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس ست پوڑہ نے  ہندوستانی تارکین وطن اور ممتاز مقامی معززین کی موجودگی میں ہندوستانی ترنگا لہرایا۔ اس کے علاوہ سین ڈیاگو میں امریکی بحریہ کے اڈے پر 75 لیپ   'آزادی کا امرت مہوتسو  رن' کا انعقاد بھی کیا۔ ان 75 لیپ  میں سے ہر ایک ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے 75 سابق فوجیوں کو قوم کے لیے ان کی قربانیوں کی یاد دہانی کے طور پر وقف کیا گیا تھا۔ آئی این ایس ست پوڑہ کا سین ڈیاگو کا دورہ بھی تاریخی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز شمالی امریکہ کے مغربی ساحل پر پہنچا ہے۔ اس طرح ہندوستانی بحریہ نے قومی مقاصد کی حمایت میں ضرورت پڑنے پر اپنے بحری جہازوں کو دنیا بھر میں تعینات کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی امریکہ کے براعظم میں ہندوستانی بحریہ کا پرچم بردار جہاز آئی این ایس ترکش 13 اگست 2022 کو ریو ڈی جنیریو پہنچا۔ ریو ڈی جنیریو کا دورہ برازیل کی آزادی کی 200 ویں سالگرہ کے جشن  کے تحت بھی  ہے۔ جہاز کا تاریخی سفر نٹال میں پورٹ کال کے ساتھ شروع ہوا،جو کسی بھی  ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا پہلا دورہ ہے۔ افریقی بر اعظم پر گائیڈڈ میزائل وار شپ آئی این ایس تبر  کینیا کی ممباسا بندرگاہ پر پہنچا ۔ یہاں قیام کے دوران جہاز پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں کینیا کی بحریہ کے سینئر افسران، شہری مہمانوں اور ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔  ماؤنٹو گوے نیول بیس پر  16اگست کو

'انڈیا-کینیا فرینڈشپ رن' کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں 100 سے زیادہ شرکاء  بشمول ہندوستانی کمیونٹی کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

ایشیائی براعظم میں   آئی این ایس چنئی اور کوچی نے مشرق وسطیٰ میں مسقط، عمان میں پورٹ کال کیا، جبکہ آف شور پیٹرول ویسل آئی این ایس سریو نے   یادگاری تعیناتی کے حصے کے طور پر سنگاپور میں داخل ہوا۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز کے عملے نے سنگاپور میں کرانجی وار میموریل اور آئی این اے مارکر پر پھول چڑھائے۔ہندوستانی بحریہ کا سب سے پرانا سیل ٹریننگ شپ  آئی این ایس ترنگینینے

یورپی براعظم میں ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی کی۔ آئی این ایس ترنگینی کا عملہ دولت مشترکہ میموریل گیٹ پر  دو عالمی جنگوں کے دوران آخری قربانی پیش کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج  عقیدت پیش کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago