قومی

بھارتی بحریہ  نے مانسبل جھیل میں33 سال کے بعد ٹریننگ شروع کی

سری نگر،14 ستمبر

انڈین نیوی نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع جھیل مانسبل میں 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بحال کیا ہے۔

سری نگر کے این سی سی گروپ کمانڈر برگیڈئر کے ایس کلسی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جھیل مانسبل میں منعقد ہونے والے کیمپ میں جموں وکشمیر کے مختلف کالجوں سے قریب ایک سو کیڈٹس جن میں طالبات بھی شامل ہیں، حصہ لیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں نوے کی دہائی میں این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوا تھا۔موصوف برگیڈئر نے کہا کہ کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس اس علاقے میں تربیت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرکار کیڈٹس وہاں ان کے قیام و طعام کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس جگہ 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کی تربیت بحال ہو رہی ہے‘۔

برگیڈئر کلسی نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کی تربیت قوم کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا: ’ہم کیڈٹس کو مسلح فوج میں داخل ہونے کے لئے بھی تربیت فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی مقصد ان کو ایک ذمہ دار شہری بنانا ہوتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’مانسبل جھیل میں ملی ٹنسی شروع ہونے کے بعد ٹریننگ معطل کی گئی تھی لیکن اب چونکہ حکومت اور سیکورٹی فورسوز کی کاوشوں سے صورت حال بہتر ہوئی ہے لہذا ہم نے بھی یہاں ٹریننگ بحال کرنے کا فیصلہ لیا‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago