Categories: قومی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ’وی‘ شکل کی ریکوری: ایس ایم وید

انڈین آئل ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار

Indian Oil is ready to meet the growing demand for fuel in the country

نئی دہلی، 13 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

انڈین آئل ایک بار پھر ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیا ر ہو گیا ہے۔ عالمی مہاماری کورونا کی وجہ سے پیداوار کم ہوگئی تھی لیکن اب انڈین آئل کی ریفائنریوں کا کروڈتھروپٹ ایک سو فیصد ہو گیا ہے۔

کیوں کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت تقریباً کورونا وبا سے پہلے کی صورت حال تک پہنچ گئی ہے ۔ اکتوبر میں یہ اعداد وشمار88 فیصد اور گزشتہ سال اسی مدت کے لیے 99 فیصد تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پر ، انڈین آئل کے چیئرمین ایس، ایم، وید نے کہا ہے کہ ہندستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ جیسے جیسے ہم کووڈ۔ 19 ویکسین رول آؤٹ کے قریب قریب آرہے ہیں تو  معیشت کا انفراسٹرکچر مستحکم ہورہا ہے۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ’وی‘ شکل کی ریکوری: ایس ایم وید

ہم پٹرولیم مصنوعات کی کل کھپت میں تیزی سے ’وی‘ شکل کی بازیابی ہو رہی ہے۔ ہمارے تمام پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی نئی جا ن آ رہی ہیں۔

کارپوریٹ مواصلات کی منیجر انکیتا سریواستو نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ہندستانی معیشت معمول پر آنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انڈین آئل نے مئی 2020 کے اوائل میں اپنی ریفائنریوں کے تھروپٹ کوتقریباً 55 فیصد ریٹیڈ صلاحیت سے چھ ما ہ میں زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک بڑھا دیا ہے۔

نومبر 2020 کے دوران پٹرول کی فروخت 1.06 ایم ایم ٹی تھی ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ ایل پی جی کے معاملے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مانگ میں 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.09 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago