نئی دہلی،یکم اپریل 2022/
بھارتی ریلوے نے پہلی مرتبہ اس مالی سال کے دوران مال برداری کے 1400 ایم ٹی کے نشان کو پار کرلیا ہے۔ مالی سال 22-2021 میں بھارتی ریلوے کی مال برداری 1418.1 ایم ٹی (عبوری) رہی جو مالی سال 21-2020 میں 1233.2 ایم ٹی کی ریکارڈ مال برداری سے بھی 15 فی صد زیادہ ہے۔ یہ اضافی مال برداری – 185 ایم ٹی بنیادی طور پر کوئلے کی وجہ سے ہوئی ہے جس میں 111 ایم ٹی کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد سیمنٹ کی مال برداری میں 17.2 ایم ٹی اور کافی دیگر اشیا کی مال برادری میں 15 ایم ٹی کا اضافہ ہوا۔
مال برداری میں 185 ایم ٹی کے ساتھ 15 فی صد کا اضافہ وزن اور فی صد کے حساب سے سب سے زیادہ رہا ہے اس سے پہلے فی صد میں سب سے زیادہ اضافہ 12.9 فی صد 82-1981 میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ وزن میں اضافہ 66.1 ایم ٹی ایم دہائی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے یعنی 06-2005 میں حاصل کیا گیا تھا ۔
مالی سال 22-2021 میں ریکارڈ کا سال رہا ہے جس میں مال برداری اور ریونیو سمیت کئی حصولیابیاں شامل ہیں۔ درج ذیل میں سال 22-2021میں قائم کئے گئے ریکارڈ کی تفصیل دی گئی ہے۔
زمرے |
پچھلا ریکارڈ |
تاریخ/مدت |
نیا ریکارڈ |
تاریخ/مدت |
مال برادری |
1233.3 |
مالی سال 20-21 |
1418.09 |
مالی سال -21-22 |
مال برداری کا مجموعی ریونیو |
روپے1,27,430 |
مالی سال18-19 |
روپے 1,43,732** |
مالی سال -21-22 |
اضافی مال برداری |
66.1 ایم ٹی |
مالی سال 07-08 |
185 ایم ٹی |
مالی سال 21-22 |
اوسط ویگن یومیہ |
54,469 |
مالی سال 20-21 |
62,885 |
مالی سال -21-22 |
ایک ہی دن میں سے زیادہ لوڈنگ |
1,03,737 ویگنس (7.8 ایم ٹی) |
31.03.2021 |
1,06,227 ویگنس (8.14 ایم ٹی) |
31.03.2022 |
ایک ہی مہینےمیں سے زیادہ لوڈنگ |
130.48 ایم ٹی |
مارچ 2021 |
139.25 ایم ٹی |
مارچ 2022 |
ریونیو این ٹی ایم کے |
702 ارب |
مالی سال 18-19 |
820 ارب |
مالی سال-21-22 |
* اعدادوشمار عبوری ہیں اور قطعی اعدادوشمار حصول کے بعد ان میں معمولی تبدیلی آسکتی ہے
** حصہ داری سے پہلے مجمموعی ریونیو
بھارتی ریلوے نے ’’ہنگری فار کارگو‘‘ کے منتر پر عمل کرتےہوئے کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمت پر خدمات کی ترسیل کو بہتر بنانے کی پائیدار کوششیں کی ہیں۔ جس کے نتیجے میں روایتی اور غیر روایتی اشیا کی ریلوے کے ذریعہ نئی مال برداری میں تیزی آئی ہے۔ صارفین پر مرکوز طریقہ کار اور بہتر پالیسی سازی کے ساتھ کاروباری ترقیاتی یونٹوںکے کام میں بہتری سے یہ شاندار کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
بھارتی ریلوے نے فرٹیلائزر کو چھوڑ کر باقی تمام اشیا کی مال برداری میں اضافہ حاصل کیا ہے۔ فرٹیلائزر میں بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مانگ میں کمی آئی ہے۔ اشیا کی مال برداری کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اضافہ مال برداری کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔