Urdu News

بھارتی ریلوے نے واٹس ایپ کے ذریعہ آن لائن کھانا آرڈر کرنے کی نئی سکیم کا آغاز کیا

انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک نے واٹس ایپ بینکنگ خدمات  کا آغاز کیا

 نئی دلی۔ 6؍فروری

 ہندوستانی ریلوے کے پی ایس یو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لیمٹڈ (آئی آر سی ٹی سی) نے خصوصی طور پر تیار کی گئی ویب سائٹ   www.catering.irctc.co.in کے ساتھ ساتھ اپنے ای کیٹرنگ ایپ فوڈاینڈ ٹریک کے ذریعہ ایک خدمات شروع کی ہیں۔

اپنی ای کیٹرنگ خدمات کو زیادہ  موثر بنانے اور گراہکوں پر توجہ دینے کے لئے مزید ایک قدم آگے جاتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے حال ہی  میں ریلوےمسافروں  کے لئے واٹس ایپ کمیونیکیشن شروع کیا ہے تاکہ ای کیٹرنگ خدمات کے ذریعہ کھانے کا آر ڈر دیا جاسکے۔ بزنس واٹس ایپ نمبر +91-8750001323 اس مقصد کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔

ابتدا میں واٹس ایپ کمیونی کیشن کے ذریعہ ای کیٹرنگ خدمات کے دو مرحلوں میں نفاذ کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ پہلے مرحلے میں بزنس واٹس ایپ نمبر www.ecatering.irctc.co.in لنک پر کلک کرکے ای کیٹرنگ خدمات کا انتخاب کرنے کے لیے ای ٹکٹ بک کرنے والے صارف کو پیغام بھیجے گا۔

اس متبادل کے ساتھ، صارفین  براہ راست  آئی آر سی ٹی سی کی ای کیٹرنگ ویب سائٹ کے ذریعے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت کے بغیر  اپنی پسند کے کھانے کی بکنگ کر سکیں گے اپنی پسند کے ریستوراں سے جو اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں ۔

خدمات کے اگلے مرحلے میں، واٹس ایپ نمبر کو صارف کے لیے ایک انٹرایکٹو دو طرفہ کمیونیکیشن پلیٹ فارم بننے کے لیے فعال کیا جائے گا جہاں ایک اے آئی پاور چیٹ بوٹ مسافروں کے لیے ای کیٹرنگ سروسز کے تمام سوالات کو ہینڈل کرے گا اور ان کے لیے کھانا بھی بک کرے گا۔

Recommended