Urdu News

صفر کاربن اخراج کے ساتھ ہندوستانی ریلوے دنیا میں ’’سب سے بڑی سبز ریلوے‘‘ بننے کی راہ پر

ہندوستانی ریلوے

 ہندوستانی ریلوے (آئی آر) دنیا میں سب سے بڑی سبز ریلوے بننے کے لیے مشن کے طور پر کام کر رہی ہے اور سال 2030 سے پہلے ’’صفر کاربن اخراج‘‘ بننے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ریلوے نئے بھارت کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں ماحولیات دوست، بہتر، کفایتی، مقررہ وقت کے اندر اور مسافروں کے ساتھ ساتھ مال ڈھونے والی جدید گاڑی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستانی ریلوے بڑے پیمانے پر بجلی کاری، پانی اور کاغذ کے تحفظ، ریلوے کی پٹریوں پر جانوروں کو زخمی ہونے سے بچانے سے جڑے قدموں سے ماحولیات کے تئیں مددگار ہو رہی ہے۔

سال 2014 کے بعد سے ریلوے کی بجلی کاری تقریباً 10 گنا بڑھ گئی ہے، جو ماحولیات دوست ہے اور اس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔ بجلی کاری کے اقتصادی فوائد کو تیزی سے حاصل کرنے کے لیے، ریلوے نے براڈ گیج روٹ کی 100 فیصد بجلی کاری کے لیے دسمبر 2023 تک بجلی کاری سے متوازن براڈ گیج (بی جی) روٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہیڈ آن جنریشن سسٹم، بایو ٹوائلیٹ اور ایل ای ڈی لائٹ ٹرین کوسفر کو ایسے بہتر وسیلہ میں بدلتے ہیں، جو مسافروں کے لیے آرامدہ ہونے کے ساتھ ہی ماحولیات کے تئیں حساس بھی ہو۔ہندوستانی ریلوے (آئی آر) دنیا میں سب سے بڑی سبز ریلوے بننے کے لیے مشن کے طور پر کام کر رہی ہے اور سال 2030 سے پہلے ’’صفر کاربن اخراج‘‘ بننے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ریلوے نئے بھارت کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں ماحولیات دوست، بہتر، کفایتی، مقررہ وقت کے اندر اور مسافروں کے ساتھ ساتھ مال ڈھونے والی جدید گاڑی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستانی ریلوے بڑے پیمانے پر بجلی کاری، پانی اور کاغذ کے تحفظ، ریلوے کی پٹریوں پر جانوروں کو زخمی ہونے سے بچانے سے جڑے قدموں سے ماحولیات کے تئیں مددگار ہو رہی ہے۔

Recommended