Urdu News

انڈین ریلوے نے جون، 2022 میں 125.50 ایم ٹی کی ماہانہ فریٹ لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈ قائم کیا

انڈین ریلوے

 

انڈین  ریلوے نے سال 2022-23 میں بھی پچھلے سال کی رفتار کو آگے بڑھایا ہے، اور جون 22 میں 125.50 ایم ٹی کی ماہانہ فریٹ لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈ  قائم کیا ہے۔ جون کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 12.72 ایم ٹی  رہی ہے یعنی 2021 میں حاصل کیے گئے پچھلے بہترین جون کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 11.28 فیصد  کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ، انڈین ریلوے نے مسلسل 22 ماہ کی بہترین ماہانہ فریٹ لوڈنگ کی ہے۔

اس نمو کی وجہ  کوئلے میں 13.19 ایم ٹی  کی اضافی لوڈنگ، اس کے بعد 1.68 ایم ٹی  سیمنٹ اور کلنکر، 1.57 ایم ٹی  بقیہ دیگر سامان میں اور 0.64 ایم ٹی  اناج  کی اضافی لوڈنگ رہی ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی فریٹ لوڈنگ 379.4 ایم ٹی رہی ہے جبکہ 2021-22 میں  یہ  339.3 ایم ٹی تھی یعنی 40.09 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ، جس  کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فریٹ این ٹی کے ایمز(نیٹ ٹن کلو میٹر)  جون 21 میں 63.3 بلین سے بڑھ کر جون 22 میں 75.8 بلین ہو گئی ہے جس میں 20 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فریٹ لوڈنگ میں اضافے کے علاوہ فریٹ لیڈز میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پہلے تین مہینوں میں مجموعی این ٹی کے ایمز میں بھی 19.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بجلی اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل میں پاور ہاؤسز کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے لیے انڈین  ریلوے کی مسلسل کوششیں جون کے مہینے میں فریٹ لوڈنگ کی کارکردگی کی ایک اہم خصوصیت رہی ہے۔ پاور ہاؤسز  کےلئے کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمد شدہ دونوں) میں جون میں 15.9 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 51.2 میٹرک ٹن کوئلہ پاور ہاؤسز میں منتقل کیا گیا تھا جب کہ پچھلے سال 35.3 میٹرک ٹن تھا، یعنی اس میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مجموعی طور پر  سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈین ریلوے  نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 34.7 ایم ٹی سے زیادہ اضافی  کوئلہ پاور ہاؤسز کے لئے لدائی کی ہے.

پاور ہاؤسز کے لیے روزانہ کوئلے کے  بھرے ہوئے ریک کی تعداد کے لحاظ سے،انڈین ریلوے نے یومہ  بنیاد پر گھریلو کوئلے کے 420 سے زیادہ ریک اور درآمد شدہ کوئلے کے 32 سے زیادہ ریک طویل فاصلے پر منتقل کیے ہیں۔ یہ تھرمل کوئلے کے 457 کلومیٹر سے 565 کلومیٹر تک بڑھے ہوئے  اضافی لیڈ سے ظاہر ہوتا ہے۔

ان مسلسل کوششوں سے پاور ہاؤسز میں کوئلے کے ذخیرے کے کم ہونے کا رجحان تبدیل ہو گیا ہے اور پاور ہاؤسز میں کوئلے کے ذخیرے میں دوبارہ مستقل بنیادوں پر بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

اشیا کے لحاظ سے ترقی کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ انڈین ریلوے  نے مندرجہ ذیل شرح نمو کے ساتھ اشیا کے تقریباً تمام زمروں  میں شاندار  ترقی کی ہے:

Recommended