حفاظت ہندوستانی ریلوے کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے .اور اس پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ وزارت ریل نے غیر منقولہ اثاثوں،. لوکو موٹیو اور رولنگ اسٹاک کے رکھ رکھاؤ میں کسی بھی طرح کی کمی کو دور کرنے. اور ہندوستانی ریلوے سے متعلق حفاظتی انتظام کو مضبوط کرنے کے لیے. تمام علاقائی ریلوے کو 28 اکتوبر سے ایک مہینہ کی حفاظتی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس مہم کے دوران، موجودہ طریق کار کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور انسانی پہلوؤں کی نگرانی کی جائے گا۔ ہندوستانی ریلوے
ریلوے بورڈ نے تمام علاقائی ریلوے کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے. کہ ہیڈکوارٹر اور منڈلوں کے افسران پوری جانچ کریں. اور اس مہم کے دوران جانچ میں پائی گئی کمیوں کو دور کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس مہم کے دوران ہر ایک منڈل میں روزانہ ہیڈکوارٹر کا کم از کم ایک افسر جانچ پر ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی، ہر ایک منڈل کا ایک بڑا حصہ ایک افسر کے ذریعے نائٹ فٹ پلیٹ جانچ کے ماتحت ہونا چاہیے۔ منڈلوں کے تمام حصوں کی جانچ ڈی آر ایم./اے ڈی آر ایم کے ذریعے کی جائے گی۔ غیر منقولہ اثاثوں کی عام صحت کی جانچ کی جائے گی۔
ریلوے بورڈ کی اس میگا حفاظتی مہم کی ہدایات میں سبھی پٹریوں کی باقاعدہ گشت. اور ان کی روز بروز نگرانی شامل ہے۔ آپریشن سے متعلق مناسب طریق کار کی تعمیل اور حفاظتی انتظامات کی اندیکھی نہیں ہونے دینے کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیشنوں پر. سرپرائز چیک ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی گیٹ، اسٹیشن اور آپریشن سے جڑے دیگر. ملازمین کو محتاط رہنے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…