Urdu News

ایل او سی پرہندستان کی جوابی کارروائی میں دوپاک فوجی ہلاک

ایل او سی پرہندستان کی جوابی کارروائی میں دوپاک فوجی ہلاک

ایل او سی پرہندستان کی جوابی کارروائی میں دوپاک فوجی ہلاک

Indian retaliation against LOC kills two Pakistani soldiers

نئی دہلی ، 10 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بدھ کی رات دس بجے اچانک ماحول گرم ہوگیا جب پاکستان نے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر میں فائرنگ شروع کردی ۔

بھارت نے بھی پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے ایک حصہ تتاپانی اور ڈیراشر خان سیکٹر کو نشانہ بناکرانتقامی کارروائی کی ۔ہندستانی فوج کے حملے میں پاکستان کی دو چوکیاں تباہ ہوگئیں۔

حملہ میں 5 سے 7 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ پاک فوج ترجمان نے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے . پاکستانی فوجی بھارت کے سخت جوابی حملہ کے بعدایل او سی پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ہندستانی فوج کی کاروائی میں پاکستانی فوج ہلاک

آدھی رات تک دونوں طرف سے فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن کے قریب دہشت گردوں کو دراندازی کرانے کے لیے پاکستان کی طرف سے ہر روز گولہ باری کی جا رہی ہے۔

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں بدھ کی صبح عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ تینوں دہشت گرد مقامی رہائشی تھے جو البدر دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے۔

پاکستان فوج نے چوکی چھوڑ کر جان بچائی

اس کے بعد بدھ کی رات پاکستان جموں و کشمیر کے قریب 10 بجے ضلع پونچھ کے کرشن گھاٹی اور منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر مارٹر کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اس دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ گولہ باری کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ جس سے سرحدی علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ گولہ باری کے خوف سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

ایل او سی پر ہوئی کاروائی کا تجزیہ

Indian troops initiated CFVs in Khuiratta Sector along #LOC. Pakistan army troops responded befittingly. Reports of heavy losses 2 Indian troops in men & material. During exchange of fire, while fighting valiantly, 2 soldiers, Lance Naik Tariq & Sepoy Zaroof embraced shahadat. pic.twitter.com/v5NqywqnP3

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020

پاکستان آرمی ترجمان نے اپنے ٹویٹرپرتصدیق کی ہے کہ بھارت کی طرف سے جوابی کارروائی میں ایل او سی کے ساتھ خضیرٹا سیکٹر میں دو پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

بھارت کی فائرنگ میں ہلاک فوجیوں کے نام لانس نائک طارق اور سپاہی ظروف بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان دفاع کے ٹویٹر ہینڈل سے ہندستانی فائرنگ میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

جب کہ متعدد مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایل او سی کے دارا شیر خان اور سہارا علاقوں میں بجلی کا ٹ دی گئی ہے۔

Indian retaliation against LOC kills two Pakistani soldiers

Recommended