قومی

بھارتی۔سنگاپور بحریہ نے خلیج بنگال میں دوطرفہ مشق ‘سمبیکس’ شروع کی

ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام سمندری مرحلہ 30 اکتوبر تک چلے گا

نئی دہلی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سنگا پور اور بھارت کی بحریہ کے درمیان دو طرفہ مشق سم بیکس کا بحری فیز جمعہ سے بنگال کی خلیج میں شروع ہوا۔بھارتی بحریہ کی میز بانی میں 26-27اکتوبرکو مشق کا بندر گاہ وشاکھا پٹنم میں مکمل کیا گیا ہے۔30اکتوبر تک چلنے والے بحریہ مرحلہ میں سنگا پور بحریہ کے دو جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

سال 1994 میں شروع کیا گیا سم بیکس کا یہ 29واں مرحلہ کسی بھی غیر ملکی بحریہ کے ساتھ بھارت کا لگا تار سب سے لمبا چلنے والا دو طرفہ بحری مشق ہے۔

 ریئر ایڈمرل سین واٹ جیانوین،  جو سنگا پور بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ہیں، نے 25 اکتوبر 2022 کو ایسٹرن بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے ریئر ایڈمرل سنجے بھلہ سے ملاقات کی۔ میٹنگوں کے دوران مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہاربر فیز نے دونوں بحری افواج کے درمیان وسیع پیشہ ورانہ اور کھیلوں سے متعلق  بات چیت کا مشاہدہ کیا،جس میں   کراس ڈیک کے دورے، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز(ایس ایم ای ای)  اور پلاننگ میٹنگیں  شامل ہیں۔

سم بیکس بحری  مشقوں کا سلسلہ 1994 میں شروع ہوا اور ابتدا میں اسے  ایکسرسائز لائن کنگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مشق کے دائرہ کار اور پیچیدگی میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے، جس میں جدید بحری مشقیں شامل ہیں، جس میں بحری کارروائیوں کے وسیع شعبے  شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago