Urdu News

گزشتہ 9 سالوں کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 11 گنا اضافہ ہوا

گزشتہ 9 سالوں کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 11 گنا اضافہ ہوا

مالی سال 2022-23 کے چھ ماہ میں 8,000 کروڑ روپے کی دفاعی برآمدات ریکارڈ کی گئیں،2025 کے آخر تک 35,000 کروڑ روپے کی دفاعی برآمدات حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

 ہندوستان نے مالی سال 2022-23 کے چھ مہینوں میں 8,000 کروڑ روپے کی دفاعی برآمدات ریکارڈ کی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات کا ریکارڈ 13,000 کروڑ روپے تھا۔

مالی سال 2025 کے اختتام تک 35 ہزار کروڑ روپے کی سالانہ دفاعی برآمدات حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ 9 سالوں کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 11 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان اس وقت 75 سے زیادہ ممالک کو دفاعی اشیاء  برآمد کرتا ہے۔

حکومت نے گزشتہ چند سالوں میں ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے کئی پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ دفاعی آلات کے مقامی ڈیزائن، ترقی اور تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں، اس طرح خود انحصاری کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں گھریلو صنعتوں سے خریداری کو ترجیح دینا شامل ہے۔

اس کے لیے تینوں افواج کے زیر استعمال کل 411 آلات کی چار ‘مثبت مقامی فہرستیں ‘ جاری کی گئی ہیں۔ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس (ڈی پی ایس یو) کے لیے کل 3,738 آئٹمز کی تین ‘مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ’ کا نوٹیفکیشن جاری کرکے درآمد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ فوجی  تجدید کے لیے دفاعی بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔

دفاعی پیداوار کے محکمے کے مطابق اس وقت بھارت دنیا کے 75 سے زائد ممالک کو دفاعی سازوسامان، ہتھیار اور دفاعی مواد برآمد کر رہا ہے لیکن اس نے اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

Recommended