Urdu News

ہندستان کے نئے زرعی قوانین میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی صلاحیت ہے: آئی ایم ایف چیف گیتا گوپی ناتھ

India's new agri laws have potential to raise farm income: IMF's Gita Gopinath

گزشتہ سال ستمبر میں نافذ کیے گئے تین زرعی  قوانین کو ہندستانی حکومت نے زراعت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کے طور پر پیش کیا ہے جس سے درمیانی افراد کو ہٹا دیا جائے گا اور کاشتکاروں کو ملک میں کہیں بھی اپنی پیداوار فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

آئی ایم ایف کی چیف ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ نے 27 جنوری کو کہا ہے کہ بھارت میں حال ہی میں نافذ زرعی قوانین میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی صلاحیت ہے ، لیکن کمزور کاشتکاروں کو معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہندستانی زراعت میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں قائم عالمی مالیاتی ادارے کے چیف ماہر معاشیات  نے منگل کو کہا کہ ایسے متعدد شعبے ہیں جہاں انفراسٹرکچر سمیت اصلاحات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں نافذ کیے گئے تین زرعی  قوانین کو ہندستانی حکومت نے زراعت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کے طور پر پیش کیا ہے جس سے درمیانی افراد کو ہٹا دیا جائے گا اور کاشتکاروں کو ملک میں کہیں بھی اپنی پیداوار فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

گوپی ناتھ نے زراعت کے نئے قوانین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’’ یہ مخصوص زراعی قوانین مارکیٹنگ کے شعبے میں تھے۔ یہ کسانوں کے لیےمارکیٹ کی سطح پر ایک طرح سے توسیع ہے۔ ٹیکس ادا کیے بغیر گوداموں کے علاوہ متعدد دکان داروں کو بھی فروخت کرسکتے ہیں۔ اور اس سے ہماری نظر میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس نے کہا ، جب بھی اصلاحات کی جائیں گی ، منتقلی کے اخراجات ہوتے ہیں۔ کسی کو یقینی بنانا ہوگا اور اس پر پوری توجہ رکھنی ہوگی کہ یہ کمزور کسانوں کو نقصان نہیں پہنچا رہا ہے ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سماجی تحفظ سب سے اول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ابھی ایک بحث ہوئی ہے اور ہم دیکھیں گے کہ اس سے کیا نکلا ہے۔

پچھلے سال 28 نومبر سے ہندستان کے ہزاروں کسان ، جن میں زیادہ تر پنجاب ، ہریانہ ، اور مغربی اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے  ہیں،نے دہلی کے متعدد سرحدی مقامات پر ڈیرہ ڈال رکھا ہے، انہوں نے زرعی قوانین کے خاتمے اور کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت کی مانگ کی ۔

حکومت اور کسان رہنماؤں کے مابین اب تک 11 مرتبہ  بات چیت ہوچکی ہے ۔دونوں کے مابین بات چیت  نے مزید سخت اختیار کر رکھا ہے۔

 

مذاکرات کے آخری دور میں ، حکومت نے دہلی کی سرحدوں سے اپنے اپنے گھروں کو واپس احتجاج کرنے والے کسانوں کے بدلے میں ڈیڑھ  سال کے لیے قوانین کو معطل کرنے اور حل تلاش کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی پیش کش بھی کی۔

تاہم ، کسان رہنماؤں نے کہا کہ وہ ان قوانین کو مکمل طور پر منسوخ کرنے سے کم پر کچھ بھی برادشت  نہیں کریں گے ۔دہلی کے متعدد سرحدی مقامات پر 41 کسان یونینوں نے کیمپ میں رہ کر  ، متحدہ  کسان مورچہ ، تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔

منگل کو نئی دہلی میں ٹریکٹر پریڈ ، جو کسان یونینوں کے تین نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے تھی، جو تشدد کی شکل میں ہم سب کے سامنے ہے، جب کہ دسیوں ہزار مظاہرین رکاوٹوں کوتوڑ کر ، پولیس سے لڑتے ہوئے لال قلعہ میں گھس گئے اور لال قلعہ میں   مذہبی جھنڈا لہرایا دیا۔

کسان مورچہ نے ان لوگوں سے خود کو الگ کرلیاہے جنہوں نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد اختیار کیا  اور الزام لگایا ہے کہ کچھ ’’سماج دشمن عناصر‘‘ ان کی پرامن تحریک میں گھس گئے تھے۔

Recommended