Urdu News

جی 20 میں عالمی پالیسیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا ہندوستان کی ترجیح

جی 20 میں عالمی پالیسیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا ہندوستان کی ترجیح

جی 20 میں امیر ممالک کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیں گے: وزیر خزانہ

ہندوستان ترقی یافتہ معیشتوں میں ہونے والی پیشرفت کا مقابلہ کرنے اورعالمی سطح پر کرپٹو کرنسیوں کو منظم کرنے کے لیے جی20 میں اجتماعی کوششوں پر زور دے گا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہ بات انڈیا کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز (آئی سی آرآئی ای آر) کی 14ویں سالانہ بین الاقوامی جی20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

منگل کو یہاں آئی سی آرآئی ای آر کی جی-20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم دیگر معیشتوں کے مقابلے میں بہت آرام دہ پوزیشن میں ہیں۔

نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ ہمارے میکرو اکنامک ڈیٹا کی بنیاد درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ہمیشہ ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں میں ہونے والی پیش رفت کے غیر ارادی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیتا رمن نے مزید کہا کہ ہندوستان نے جی 20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد، انہوں نے بات چیت کے شعبوں کا بھی ذکر کیا۔ ان میں آٹھ اہم ترجیحی شعبے شامل ہیں جن میں کثیرالجہتی اداروں کو بہتر بنانا اور خوراک اور توانائی کی حفاظت شامل ہے۔

دراصل، یکم دسمبر سے، ہندوستان انڈونیشیا سے جی-20 کی صدارت سنبھالے گا، جو کہ 20 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کا گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں میں غیر متوقع طور پر’اسپل اوور’کا سامنا کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایسی صورت حال جو ایک جگہ سے شروع ہو اور بالواسطہ اثر دوسری جگہ پر ہو، اسپل اوور کہلاتی ہے۔

Recommended