Urdu News

بھارت کے چھوٹے صنعت کار جلد ہی دنیا کے بڑے صنعت کار بن جائیں گے: مودی

وزیر اعظم نے کمار گھاٹ میں اُلٹا رتھ یاترا کے دوران رونما ہوئے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی کے پرگتی میدان میں  قومی یوم ٹکنالوجی  2023 کے موقع پر ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام  11سے 14 مئی تک منعقد کئے جانے والے 25ویں  قومی یوم ٹکنالوجی کی تقریبات  کے آغاز کے موقع  پر بھی منعقد کیا گیا ہے۔

اس یادگارموقع  پروزیراعظم نے ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت سے متعلق 5800 کروڑروپے سے زیادہ کے  متعدد پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔

یہ پروگرام ملک  میں  سائنسی اداروں کومستحکم کرکے وزیراعظم  کے آتم نربھر بھارت  کے وژن کے خطوط  پر ہے ۔جن پروجیکٹو ں کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان میں  ہنگولی میں  لیزر انٹر فیرومیٹر  گریویٹیشنل ویو آبزرویٹری–انڈیا، (لیگو– انڈیا)، اوڈیشہ کے جتنی میں  ہومی بھا بھا  کینسراسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر اور ممبئی میں  ٹا ٹا میموریل اسپتال کا پلاٹینم  جوبلی بلاک شامل ہیں۔

جن پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ان میں ممبئی میں  فشن مولب ڈینم -99 پروڈکشن  پلانٹ،وشاکھا پٹنم میں رئیر ارتھ  پرماننٹ میگنیٹ  پلانٹ،نوی ممبئی میں  نیشنل ہیڈرون بیم تھیراپی فیسلٹی، نوی ممبئی میں ریڈیو لاجیکل ریسرچ یونٹ،وشاکھا پٹنم میں ہومی  بھا بھا کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹراورنوی ممبئی میں   وومین اینڈچلڈرن کینسر اسپتال  کی عمارت شامل ہیں۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے  حالیہ مستقبل میں  بھارت میں  سائنسی اور ٹکنالوجی   سے متعلق  ترقی  کو ظاہر کرنے والی  نمائش کا افتتاح کیا اور  اس پر ایک نظر ڈالی  ۔ انہوں  نے اس  موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 11 مئی کا دن بھارت کی تاریخ میں  بہت اہم ہے ۔

Recommended