آخری سمندری آزمائشوں کے بعد ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر وقف کیا جائے گا
پاکستان کے ساتھ1971 کے جنگ میں شامل 'وکرانت' نے اپنا دوبارہ جنم لیا ہے اور آج سے اپنی سمندری سفر شروع کردیا ہے۔بدھ کادن ہندوستان کے لیے ایک فخر کا دن ہے کیوں کہ بھارت کا پہلا مقامی طیارہ بردار بحری جہاز کوچی بندرگاہ سے سمندر میں آخری آزمائشوں کے لیے اتارا گیا ہے۔
کوچن شپ یارڈ میں بنایا گیا یہ جنگی جہاز آخری سمندری آزمائشوں کی تکمیل کے بعد آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے لیے وقف کیا جائے گا۔ طیارہ بردار جہاز کی جنگی صلاحیت، پہنچ اور استعداد ہماری قوم کے دفاع میں زبردست صلاحیتوں کا اضافہ کرے گی اور میری ٹائم ڈومین میں ہندوستان کے مفادات کی حفاظت میں مدد دے گی۔
دیسی ایئر کرافٹ کیریئر(IAC) INS وکرانت کی تعمیر 28 فروری 2009 سے کوچین شپ یارڈ، کوچی میں شروع کی گئی تھی۔ دو سالوں میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد، وکرانت 12 اگست 2013 کو شروع کی گئی۔ مکمل طور پر دیسی جہاز نے اگست 2020 میں ہاربر ٹرائلز مکمل کیے، جس کے بعد جدید ترین آئی این ایس وکرانت کو ستمبر 2020 میں ٹرائلز کے لیے سمندر میں اتارا گیا۔ دسمبر میں سی ایس ایل کے ذریعہ کیے گئے بیسن ٹرائلز میں، طیارہ بردار بحری جہاز مکمل طور پر سامنے آیا تھا۔ اس جہاز کو اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں حتمی ٹیسٹ کے لیے لانچ کیا جانا تھا، لیکن ٹیسٹ کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
25 جون کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےIAC کے فلائٹ ڈیک کا دورہ کیا تاکہ تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا جاسکے کیونکہ ٹرائلز کا آخری دور شروع نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دیسی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کو بحریہ میں شامل کرنا ہندوستانی دفاع کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہوگا کیونکہ یہ ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے لیے وقف ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستانی بحریہ آنے والے برسوں میں دنیا کی اولین تین بحریہ میں سے ایک بن جائے گی اور قوم کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ بھارت میں بنایا گیا یہ جہاز بحریہ کو اینٹی سب میرین جنگی صلاحیت فراہم کرے گا۔ دیسی ایئر کرافٹ کیریئرز (آئی اے سی) کی تخلیق کے ساتھ، ہندوستان ان ملکوں کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہو گیا ہے جوجدید ترین طیارہ بردار بحری جہازوں کو ڈیزائن، تعمیر اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔