Urdu News

صنعت اور زراعت کے شعبے کو پانی کے تحفظ کی مہم چلانی چاہیے: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی،5 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ صنعت اور زراعت ایسے شعبے ہیں جن کو زیادہ پانی کی ضرورت ہے۔ ان دونوں شعبوں کو مل کر پانی بچانے کی مہم چلانی چاہیے اور لوگوں کو بیدار کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ملک بھر کے واٹر منسٹر کی میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ کا تھیم ’’واٹر ویڑن @ 2047‘‘ ہے۔ 6-5 جنوری کو بھوپال، مدھیہ پردیش میں تھیم ’’واٹر ویڑن2047‘‘ کے ساتھ   پانی پر پہلی آل انڈیا سالانہ ریاستی وزرا  کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے ندیوں کو ا?لودگی سے بچانے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانی کے تحفظ کے میدان میں سرکلر اکانومی کے بڑے کردار کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے لیے عوامی شراکت کا خیال عوام کے ذہنوں میں بیدار کرنا ہوگا۔ ہم اس سمت میں جتنی زیادہ کوششیں کریں گے، اتنا ہی زیادہ اثر پیدا ہوگا۔ پانی کے تحفظ سے متعلق مہمات میں ہمیں عوام، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شہری کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایسی صورتحال میں ہمیں پانی کے بارے میں بہت سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ اس سلسلے میں جب لوگ ’’سوچھ بھارت مہم‘‘ میں شامل ہوئے تو عوام میں بھی شعور اور بیداری آئی۔ حکومت نے وسائل فراہم کیے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور بیت الخلا  جیسے بہت سے کام کیے ہیں۔ لیکن مہم کی کامیابی اس وقت یقینی ہوئی جب عوام نے گندگی نہ پھیلانے کا سوچا۔ پانی کے تحفظ کے لیے عوام میں اسی سوچ کو بیدار کرنا ہوگا۔

Recommended