Urdu News

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں اختراعی اور سرگرم طور طریقے ضروری: وزیر اعظم

@PMO India

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں اختراعی اور سرگرم طور طریقے ضروری: وزیر اعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ19- کی بدلتی ہوئی شکل کے تناظر میں عالمی وبا سے نمٹنے کی خاطر اختراعی اور سرگرم طور طریقے اپنائے جانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وائرس لگاتار اپنی شکل بدل رہا ہے اور سائنسداں اس سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے آج کووڈ19- صورت حال کے بارے میں 10ریاستوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ جناب مودی نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظرMutant وائرس بالغوں اور بچوں کے لیے تشویش پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ اور ضلع افسروں سے کہا ہے کہ وہ اِس انفیکشن بیماری کی سنجیدگی سے متعلق ڈاٹا کا اندازہ لگاکر اس چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملی کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ 

کووڈ ویکسین کو ضائع ہونے سے بچانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ویکسین کا ایک واحد ڈوز کے ضائع ہونے کا مطلب ہے کہ کسی ایک کی زندگی کو بچانے سے محروم ہونا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت ویکسین کی سپلائی کو برقرار رکھنے میں لگاتار مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزارت صحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ٹیکوں کے 15 دن کے اسٹاک کی دستیابی کیلئے معلومات فراہم کررہی ہے۔ کووڈ کے مناسب ضابطوں پر عمل آوری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں مناسب ضابطوں پر عمل آوری ایک بڑا ہتھیار ہے۔

 کووڈ۔19 وبا کے خلاف لڑائی میں ضلع افسروں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ضلع افسروں کی جانب سے دستیاب کرائی گئی معلومات،تجربے اور زمینی سطح پر کئے گئے کام سے عملی اور موثر پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ بھی ہے کہ زندگیوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ زندگی کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کے لیے مفت راشن اور دیگر لازمی سامان کی سپلائی کی سہولتیں ہونی چاہیے۔

Recommended