Urdu News

آئی این ایس ایراوت نے کارنیکوبارسے مچھلی پکڑنے والی کشتی کو بچایا

کارنیکوبار، انڈمان ونکوبار جزائر

 نئی دہلی،31؍جولائی2021:

آئی این ایس ایراوت کو بتاریخ 30 جولائی 2021ء کو 11بجے شب میں کارنیکوبار، انڈمان ونکوبار جزائر سے مچھلی پکڑنے کے جہاز سالیتھ متھII سے ایک ایمرجنسی فون ملا۔ یہ جہاز آپریشن سمندر سیتوIIکے تحت کووڈ-19 سے متعلق راحتی اشیاءکی کامیاب سپلائی کے بعد جکارتہ ، انڈونیشیا  سے اپنی واپسی کرتے ہوئے ادھر سے گزر رہا تھا، وہ فوراً مدد مہیا کرنے کےلئے  اپنی زیادہ سے زیادہ رفتار سے مچھلی پکڑنے والی کشتی کی طرف بڑھا۔ پورٹ بلیئرکی 20 میٹر لمبی مچھلی پکڑنے والی کشتی کریو ٹیم کے 7 ممبروں کے ساتھ بتاریخ 29 جولائی 2021ء کی صبح سے ہی گیئر باکس میں آئی بڑی خرابی کی وجہ سے ایم ایم بی چینل 16 پر مدد کے لئے اپیل کرتے ہوئے کارنیکوبار سے نکل رہے تھے۔25سمندر میل سے زیادہ رفتار سے بہتی تیز ہوائیں خطے میں سرگرم جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے 3.5میٹر تک اٹھتی لہروں اور رُک رُک کر ہونے والی بارش نے تلاش کے کام انتہائی مشکل بنادیا۔سردست آئی  این ایس ایراوت آگے کی مدد کےلئے مچھلی پکڑنے والی کشتی کو قریبی بندرگار کی طرف لے جارہا ہے۔

 

001.jpg

 

002.jpg

 

 

003.jpg

Recommended