Categories: قومی

آئی این ایس سدرشنی نے خلیجی ممالک کی بحریہ کے ساتھ ‘ دوستی ‘ کو مضبوط کیا

ہندوستانی بحریہ کے جہاز نے خلیجی ممالک کی بحریہ کے ساتھ دوستانہ سمندری مشقیں کیں

خلیجی ممالک کی دوست بحری افواج کے ساتھ ' دوستی کے پل ' کو مضبوط بنانے کے لیے تعینات ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سدرشنی کا دورہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے عمان، دبئی اور ایران کی بحری افواج کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کی۔ اس جہاز نے اپنی مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی تعلقات کی یاد دلائی۔ رائل عمان بحریہ اور ایرانی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کو نیوی گیشن ٹریننگ دینے کے ساتھ سمندری مشقیں بھی کی گئیں۔

خلیجی ممالک کے دورے کے دوران، ہندوستانی بحریہ کے سیل ٹریننگ جہاز INSسدرشنی نے پہلے مرحلے میں تین روزہ آپریشنل ٹرن راؤنڈ (OTR) کے لیے 5-8 دسمبر تک بندرگاہ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔ دوسرے مرحلے میں، ہندوستانی بحریہ کا جہاز 15 دسمبر کو پورٹ رشید، دبئی (یو اے ای) پہنچا۔ دبئی میں اپنے قیام کے دوران یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ اور تربیتی پہلوؤں کے تبادلے میں سرگرم عمل رہا۔ تیسرے مرحلے میں 23 دسمبر کو جہاز پورٹ شاہد بہونار، بندر عباس، ایران پہنچا۔ ایرانی بحریہ کے جہازجیرہ آئی آرآئی ایس پورٹ شاہد بہونار، بندر عباس میں جیٹی پر آئی آر آئی نیول بینڈ نے ہندوستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ قیام کے دوران جہاز نے تینوں ممالک کے بحری اہلکاروں کو بحری تربیت فراہم کی۔

ہندوستانی برادری اور اعلیٰ سطحی وفود نے جہاز کا دورہ اس وقت کیا جب یہ بندرگاہ پر لنگر انداز تھا۔ آئی این ایس سدرشنی کے افسران نے بحری تنصیبات اور جہازوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بہترین کام کرنے کے اپنے تجربات بتائے۔ کمانڈنگ آفیسر نے ہر بندرگاہ کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور دو طرفہ تربیتی تعاون، میری ٹائم ٹریننگ اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس جہاز نے رائل عمان نیوی اور ایرانی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ میری ٹائم پارٹنرشپ مشقوں میں بھی حصہ لیا تاکہ بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago