کیپ ٹاون، 14؍ اکتوبر
برازیل اورجنوبی افریقہ کی بحری فوجوں کے مابین ایک مشترکہ کثیرملکی سمندری فوجی مشق –ابسامارکی ساتویں مشق ، دس سے بارہ اکتوبر ، 2022کے درمیان جنوبی افریقہ میں جی کیبرہابندرگاہ پرمنعقد ہوئی ۔(اس بندرگاہ کو پورٹ الیزبتھ کے نام سے بھی جاناجاتاہے )۔
اس مشق میں بھارتی بحریہ نے اپنے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز ، آئی این ایس ترکش ، ایک چیتک ہیلی کاپٹر اورمارکوس خصوصی فورسز کے ساتھ حصہ لیا۔
اس بحری فوجی کے مقاصد میں ، بحری تعلقات کو مستحکم بنانا، مشترکہ کارروائی جاتی فوجی ٹریننگ کو فروغ دینا ، سمندرجرائم پرقابوپانا ، مواصلات کی بحری لائنوں کو محفوظ بنانا اورسمندرمیں مشترکہ تدریجی ترقی کی حصولیابی کی غرض سے فوجوں کے درمیان باہمی تعامل میں اضافہ کیاجاناشامل ہیں ۔ابسامار-VII کی افتتاحی تقریب ، 11اکتوبر ، 2022کو منعقدہوئی۔یہ بحری فوجی مشق تین دن تک جاری رہی اور یہ مشق بندرگاہ اور سمندر پردونوں مرحلوں میں انجام دی گئی ۔
دس اورگیارہ اکتوبر کو بندرگاہ کے مرحلے کے دوران ، ڈی سی اور ایف ایف مشقیں ، وی بی ایس ایس /کراس بورڈنگ لیکچرس ، غوطہ خوری سے متعلق مشترکہ کارروائیاں ، خصوصی فورسیز کے مابین تبادلہ ٔخیال اورایک دوسرے کے ڈیک کے دورے وغیرہ کاانعقاد کیاگیا۔
12اکتوبر ، 2022کو سمندر ی مرحلہ کی فوجی مشق منعقد ہوئی، جس کے دوران بحری کارروائیوں کے مختلف النوع پہلوؤں کااحاطہ کیاگیا۔ اختتامی تقریب پورٹ جی کیبرہاسے دور آئی این ایس ترکش پرمنعقد ہوئی ۔