Urdu News

خاندان کو مضبوط کرنے کی ضرورت: نائیڈو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

خاندان کو مضبوط کرنے کی ضرورت: نائیڈو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ معاشرے کی بنیاد خاندان ہے اور اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر نائیڈو نے ہفتے کے روز عالمی یوم خاندان کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ معاشرے کی بنیاد خاندان ہے۔ خاندان ہر حال میں انسان کا ساتھ دیتا ہے اور خاندان کے افراد ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قابل قدر ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا،’آج عالمی یوم خاندان ہے۔ خاندان ہی ہمارے معاشرے کی بنیادی یونٹ ہے جو ہر حال میں ہمیں سہارا دیتی ہے۔وبا کے اس دور میں کئی خاندانوں نے اپنوں کو کھویا ہے، انھیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ’وسودھیو کُٹُمبکم‘ کے سناتن درس کے مطابق آگے بڑھ کر ان خاندانوں کی مدد کریں‘۔

Recommended