نئی دہلی ، 26 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
دہلی میں کسانوں کے شدید احتجاج کے پیش نظر ، دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں رات 12 بجے تک انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے افواہوں کو پھیلاکر صورت حال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
انٹرنیٹ سروسز کو نانگلوئی ،سنگھوبارڈر،ٹیکری بارڈر،غازی پوربارڈر،مکرباچوک پرہنگامہ کے بعد دوپہر 12 بجے تک بند کردیاگیاہے۔جس کی وجہ سے ، ان علاقوں میں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ انڈین ٹےلگراف ایکٹ، 1885 کی دفعہ 7 کے تحت امن و امان کی بحالی کیلئے دہلی این سی آر میں 26 جنوری کو رات 11 بج کر59منٹ تک انٹرنیٹ سروس پر روک لگائی جا رہی ہے.