Urdu News

ساتویں جی آئی ایس میں مدھیہ پردیش کی صلاحیتوں سےروبرو ہوں گےسرمایہ کار

ساتویں جی آئی ایس میں مدھیہ پردیش کی صلاحیتوں سےروبرو ہوں گےسرمایہ کار

 وزیر اعظم نریندرمودی سمٹ کو ورچوئلی خطاب کریں گے

 اندور میں 11اور 12جنوری کو ہورہی ہے گلوبل انویسٹرس سمٹ

مدھیہ پردیش، ہندوستان کا دل، ریاست کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے، سرمایہ کاری کے ماحول اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے کر اور عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔

گلوبل انویسٹرس سمٹ 11-12 جنوری کو ملک کے صاف ستھرے شہر اور تجارتی دارالحکومت اندور کے بریلیئنٹ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی ساتویں سمٹ کاورچوئل افتتاح بھی کریں گے اور اس سے خطاب بھی کریں گے۔

 سرینام کے صدر  چندریکا پرساد سنتوکھی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ خطاب بھی کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کو مرکزی وزیر خارجہ  ایس جے شنکر بھی خطاب کریں گے۔

مرکزی وزیر کامرس اور صنعت  پیوش گوئل سیشن میں ورچوئل خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی سمٹ سے خطاب کریں گے۔ سمٹ کا افتتاح صبح 10.30 بجے بریلینٹ کنونشن سینٹر اندور میں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گلوبل انوسٹرس سمٹ کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کے لیے دہلی، ممبئی، پونے اور بنگلور میں روڈ شوز کا انعقاد کیا۔ صنعت کاروں سے باقاعدہ ون ٹو ون بات چیت کی اور ہر ہفتے صنعتکاروں سے ملاقات بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ممالک کے ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ  چوہان کی ان کوششوں سے یہ سمٹ ریاست کے لئے گیم چینجر اور سنگ میل ثابت ہوگی۔

Recommended