Urdu News

کیا اب حکومت دفاعی پیداوار میں انقلاب کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ڈھونڈ رہی ہے؟

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ دفاعی پیداوار میں انقلاب لا سکتی ہے: راج ناتھ سنگھ

آنے والا وقت ہندوستانی دفاع کی تاریخ میں 'دفاعی پیداوار انقلاب' کے طور پرپہچاناجائے گا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اب اپنی جدید کاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ ابھرتے ہوئے سیکورٹی خدشات، سرحدی تنازعات اور سمندری غلبے کی وجہ سے فوج اور فوجی ساز و سامان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے تیزی سے بدل رہے  عالمی سیکورٹی منظر نامے میں ہندوستانی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے یکجہتی کا ماحول پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سفید انقلاب اور سبز انقلاب کی طرح اس پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کاذکر ہندوستانی دفاع کی تاریخ میں آنے والے وقتوں میں دفاعی پیداوار کے انقلاب کے طور پر کیا جائے گا۔

وزیر دفاع منگل  کے روز نئی دہلی میں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس(SIDM) کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ان ضروریات کو لاگت،موثر اور معیاری انداز کے ذریعے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان سے ہماری مراد سرکاری شعبہ، نجی شعبہ، تعلیم، تحقیق اور ترقی سے ہے۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی دفاعی صنعت نہ صرف قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی بلکہ بھارت کو ایک بڑا دفاعی برآمد کنندہ بھی بنائے گی۔ انہوں نے مستقبل کو مضبوط بنانے پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ماضی کے اسباق، موجودہ اقدامات کے ذریعہ 'میک ان انڈیا' اور 'میک فار دی ورلڈ' کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Recommended