Urdu News

دہلی دھماکے کے معاملے میں پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی

دہلی دھماکے کے معاملے میں پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی

نئی دہلی ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 جمعہ کی شام اے پی جے عبد الکلام روڈ پر دھماکے کے معاملے میں موقع پر دہلی پولیس نے ایک خط میں ایرانی رابطہ کاانکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں سے کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ ٹیکسی سے دو نوجوانوں نے یہاں ایک بم رکھا تھا۔ پولیس ٹیم نے ٹیکسی ڈرائیور سے بھی تفتیش کی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 معلومات کے مطابق اسپیشل سیل کو موقع سے ایک خط موصول ہوا جو اسرائیلی سفیر کو لکھا گیا تھا۔ مذکورہ خط میں دھمکی دی گئی ہے اور دھماکے کو محض ایک ٹریلر بتایا گیا ہے۔

 اس میں دو ایرانی شہیدوں کے نام لکھے گئے ہیں ، جس میں قاسم سلیمانی کا نام بھی شامل ہے جو ایران کا جنرل تھا۔ وہ جنوری 2020 میں امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں ماے گئے تھے۔

 دوسرا نام محسن فخری زادہ کا ہے ، جو ایران کے جوہری سائنسدان تھے۔ پچھلے سال نومبر میں انہیں قتل کیا گیا تھا۔ اس خط میں دھمکیوں کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

Recommended