Urdu News

جہانگیر پوری میں ہندو اورمسلمانوں نے’’ اظہار یکجہتی کے لیے ترنگا یاترا‘‘ نکالی

جہانگیر پوری میں ہندو اورمسلمانوں نے’’ اظہار یکجہتی کے لیے ترنگا یاترا‘‘ نکالی

نارتھ ویسٹ  دلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں فرقہ وارانہ  کشیدگی کے بیچ  ایک راحت  کی خبر سامنے  آئی ہے۔ پچھلے  کئی دنوں سے  فرقہ وارانہ کشیدگی کے تناؤ سے جوجھ  رہے  علاقہ  کے  ہندو   اور مسلمانوں  نے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیےآج ترنگا یاترا نکالی۔

اس ترنگا یاترا میں دونوں کمیونٹی کے  لوگوں نے ہاتھوں میں ترنگا  اٹھاکر ریلی نکالی اور ایک دوسرے کے تئیں  اظہار  یکجہتی کی انوکھی مثال پیش کی۔ ریلی کے دوران ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے دونوں کمیونٹی کے لوگوں نے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بھی لگائے۔

ترنگا  یاترا کے دوران دونوں کمیونٹی  کے لوگوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال ریلی میں شرکت کی۔ ریلی  میں بیشتر نوجوان شامل تھے۔یہ یاترا کُشل سنیما چوک سے شروع  ہوئی اور پھر بلاک بی، بی سی بازار، مندر، جی بلاک، بھومی گھاٹ ک ہوئے  آزاد چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر  ہوئی۔

ہفتہ کی شام مقامی امن کمیٹی کے نمائندوں نے کیمروں کے سامنے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور گلے مل کر دونوں برادریوں کے درمیان بھائی چارے کا پیغام دیا۔ غور طلب ہے  ہنومان جینتی کے موقع پر  نکالی گئی ایک شوبھا یاترا کے مبینہ طور پر اس وقت پتھراؤ ہوا تھا جب یہ شوبھا یاترا جہانگیر پوری کے  مسلم اکثریتی علاقہ سی بلاک سے گز رہی تھی۔ پتھراؤ کے بعد دونوں فرقوں کے بیچ جھڑپ ہوئی جس کے بعد علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی تھی۔

Recommended