Categories: قومی

جہانگیر پوری میں ہندو اورمسلمانوں نے’’ اظہار یکجہتی کے لیے ترنگا یاترا‘‘ نکالی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارتھ ویسٹ  دلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں فرقہ وارانہ  کشیدگی کے بیچ  ایک راحت  کی خبر سامنے  آئی ہے۔ پچھلے  کئی دنوں سے  فرقہ وارانہ کشیدگی کے تناؤ سے جوجھ  رہے  علاقہ  کے  ہندو   اور مسلمانوں  نے اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیےآج ترنگا یاترا نکالی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس ترنگا یاترا میں دونوں کمیونٹی کے  لوگوں نے ہاتھوں میں ترنگا  اٹھاکر ریلی نکالی اور ایک دوسرے کے تئیں  اظہار  یکجہتی کی انوکھی مثال پیش کی۔ ریلی کے دوران ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے دونوں کمیونٹی کے لوگوں نے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بھی لگائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترنگا  یاترا کے دوران دونوں کمیونٹی  کے لوگوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال ریلی میں شرکت کی۔ ریلی  میں بیشتر نوجوان شامل تھے۔یہ یاترا کُشل سنیما چوک سے شروع  ہوئی اور پھر بلاک بی، بی سی بازار، مندر، جی بلاک، بھومی گھاٹ ک ہوئے  آزاد چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر  ہوئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہفتہ کی شام مقامی امن کمیٹی کے نمائندوں نے کیمروں کے سامنے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور گلے مل کر دونوں برادریوں کے درمیان بھائی چارے کا پیغام دیا۔ غور طلب ہے  ہنومان جینتی کے موقع پر  نکالی گئی ایک شوبھا یاترا کے مبینہ طور پر اس وقت پتھراؤ ہوا تھا جب یہ شوبھا یاترا جہانگیر پوری کے  مسلم اکثریتی علاقہ سی بلاک سے گز رہی تھی۔ پتھراؤ کے بعد دونوں فرقوں کے بیچ جھڑپ ہوئی جس کے بعد علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago