Urdu News

جیسلمیر بارڈر پر سیں گے 500-1000 کلو کے بم، پی ایم مودی منتخب کریں گے ہدف

جیسلمیر بارڈر پر سیں گے 500-1000 کلو کے بم، پی ایم مودی منتخب کریں گے ہدف

'وایو شکتی' مشق میں 109 جنگی طیاروں سمیت کل 148 طیارے طاقت کا مظاہرہ کریں گے

رافیل سپرسونک رفتار سے پرواز کرے گا اور ہوا سے ہوا میں میزائل سے فائر کرے گا

روس-یوکرین جنگ کے درمیان ہندوستانی فضائیہ07 مارچ کو جیسلمیر کے پوکھرن رینج میں 'وایو شکتی مشق' کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ہر تین سال بعد منعقد ہونے والی اس مشق میں کل 148 طیارے حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منتخب اہداف کو  لڑاکا طیارے 500 سے 1000 کلوگرام تک کے بم گرا کرنشانہ بنائیں گے۔ لڑاکا طیارہ رافیل سپر سونک رفتار سے اڑتا ہوا نظر آئے گا اور ایئر ٹو ایئر  میزائل فائر کرے گا۔

فضائیہ کے وائس چیف ائیر مارشل سندیپ سنگھ نے کہا کہ وایو شکتی مشق نہ صرف فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے بلکہ یہ ہمارے لیے آپریشنل ٹریننگ کی ڈوز بھی ہے۔ اس مشق کے دوران حقیقی جیسی صورتحال پیدا کرکے آپریشن کیا جاتا ہے۔ وایو شکتی مشق میں لڑاکا طیارے جیگوار، سکھوئی-30، مگ-29، تیجس سمیت کل 148 طیارے شامل ہوں گے۔ اس میں نال ایئربیس سے 18، پھلودی ایئربیس سے 29، جودھپور سے 46، جیسلمیر سے 30، اترلائی سے 21، آگرہ سے 2 اور ہنڈن ایئربیس سے 2 طیارے ٹیک آف کریں گے۔ اس میں 109 جنگی  طیارے، 24 ہیلی کاپٹر، 7 ٹرانسپورٹ طیارے ہوں گے۔ اس مشق میں ٹرانسپورٹ طیارے سی -17 اورسی -130جے بھی حصہ لیں گے۔

فضائیہ کی اس مشق میں پہلی بار جدید ترین طیارہ رافیل بھی شامل ہوگا۔ مشق کے دوران، جیگوار لڑاکا طیارہ جاسوسی کے مظاہرے کے ساتھ ہدف پر 1000 پاونڈ کا بم بھی گرائے گا۔ لڑاکا طیارہ رافیل سپرسونک رفتار سے اڑتا ہوا نظر آئے گا اور ہوا سے فضا میں میزائل فائر کرے گا۔ سکھوئی 30 لڑاکا طیارے جنگی فضائی گشت کرتے نظر آئیں گے جس کے بعد وہ ہدف پر 1000 پاونڈ اور 100 کلو وزنی بم برسائیں گے۔ مگ 29 لڑاکا طیارہ 500 کلو وزنی بم گرا کر ہدف کو تباہ کر دے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی لڑاکا طیاروں سے گرائے جانے والے بموں کے ہدف کا انتخاب کریں گے۔

عہدیدار نے بتایا کہ وایو شکتی مشق میں آکاش میزائل سسٹم اور اسپائیڈر میزائل سسٹم کی صلاحیتوں کو بھی دکھایا جائے گا۔ اس وار گیم کاسینٹرل پوائنٹ جودھ پور ایئربیس ہوگا، اس لیے زیادہ تر طیارے یہیں سیپروازبھریں گے۔ مجموعی طور پر 200 سے زیادہ پروازوں کو جودھ پور کے علاوہ دیگر مقامات سے آنے والے ہوائی جہازوں کے لیے فائرنگ رینج سے پہلے چند کلومیٹر تک ہوا میں ہولڈنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ ان سب کاکنٹرول بھی ہوا میں تیرتے فضائی وارننگ اور کنٹرول سسٹم اواکس کے ذریعے بھی ہو گا، جو ریڈار سے لیس ہے۔ ہندوستانی فضائیہ ہر تین سال بعد پوکرن رینج میں وایو شکتی مشقیں کر کے اپنی تیاری کے ہر پہلو کا مظاہرہ کرتی ہے۔ آخری بار یہ مشق 2019 میں کی گئی تھی۔

Recommended