Urdu News

جموں وکشمیر: سنجوان جموں میں دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسسز کے مابین تصادم شروع

سنجوان جموں میں دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسسز کے مابین تصادم شروع

جموں،22 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

جموں ضلع کے جلال آباد سنجوان علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور غالباً دو دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ سنجوان کے علاقے میں فورسز کی مشترکہ ٹیم کو ایک خاص اطلاع ملنے پر آپریش شروع کیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق تصادم میں ایک جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جس کی سرکاری سطح پر ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سنجواں جموں میں سیکورٹی فورسسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک۔ایک سی.آئی.ایس.ایف کا جوان شہید متعدد زخمی

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ جموں کے سنجواں علاقے کے جلال آباد علاقے میں چھپے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ "دونوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔"

 قبل ازیں، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی تصادم کے دوران شہید ہوا۔اور جموں و کشمیر کے پولیس اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ مکیش سنگھ، اے ڈی جی پی جموں زون نے کہا کہ مخصوص اطلاعات ملی ہیں کہ دہشت گرد "کچھ کرنے" کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور "فائرنگ ہوئی۔جس کے نتیجہ میں دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اْن کے قبضہ سے دو AK-47رائفلیں، اسلحہ اور گولہ بارود، سیٹلائٹ فون (اس کے علاوہ) کچھ دستاویزات برآمد ہوئے،اْنہوں نے کہا کہ"ایسا لگتا ہے کہ وہ ''فدائین'' حملہ آور تھے۔

آپریشن جاری ہے۔ اے ڈی جی پی نے تصدیق کی کہ ایک فوجی شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے۔ عہدیداروں نے مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت سی آئی ایس ایف کے اے ایس آئی ایس پی پٹیل کے طور پر کی ہے جب کہ کچھ زخمیوں میں کٹھوعہ کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل بلراج سنگھ، اکھنور کے ایس پی او ساحل شرما، اڑیشہ کے سی آئی ایس ایف کے پرمود پاترا اور آسام کے امیر سورن شامل ہیں۔ یہ انکاؤنٹر وزیر اعظم کے سانبہ کے دورے سے دو دن پہلے ہوا ہے۔

Recommended