Urdu News

جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں ہمیشہ پیش پیش : امیت شاہ

جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں ہمیشہ پیش پیش : امیت شاہ

جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں پیش پیش رہی ہے۔ ٹویٹر پرجناب امت شاہ نے کہا، "جے کے پولیس دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں پیش پیش رہی ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے بہت فخر کی بات ہے، کہ آج یوم جمہوریہ پر  جموں و کشمیر پولیس نے بہادری کے اعزازات میں سب سے بڑا حصہ، 115، جیتا ہے۔  یہ ان کی بہادری اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔"

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا، "میں جموں و کشمیر پولیس کے تمام اہلکاروں کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کل 939 پولیس اہلکاروں کو میڈل سے نوازا گیا ہے۔ 189 گیلنٹری ایوارڈز کی اکثریت میں سے 134 اہلکاروں کو جموں و کشمیر ریجن میں ان کی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر نوازا گیا ہے۔ مزید برآں، بائیں بازو کے انتہا پسندوں سے متاثرہ علاقوں اور شمال مشرقی خطے میں 47 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 گیلنٹری ایوارڈز حاصل کرنے والے اہلکاروں میں سے 115 جموں و کشمیر پولیس، 30 سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF)، تین انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP)، دو بارڈر سیکورٹی فورس (BSF)، تین سشسترا سیما  بلسے ہیں۔  چھتیس گڑھ پولیس سے 10، اڈیشہ پولیس سے نو اور مہاراشٹر پولیس سے سات اور باقی ریاستوں اور  یوٹیز سے ہیں ۔ صدر کا تمغہ برائے بہادری اور صدر کا تمغہ برائے امتیازی خدمات کے ساتھ ساتھ گیلنٹری میڈل اور شاندار خدمات کے تمغے ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر مسلح افواج اور دیگر خدمات کے اہلکاروں کو دیئے جاتے ہیں۔

Recommended