Urdu News

جموں وکشمیر کا”جامنی انقلاب“ اسٹارٹ اپس انڈیا میں سنگ میل ثابت ہوگا: جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ذیابیطس کی تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کو کہا کہ جموں اور کشمیر کا ''جامنی انقلاب'''اسٹارٹ اپ انڈیا'' میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب جتیندر سنگھ یہاں پہلے نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقع پر  سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کی طرف سے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(CSIR) کے ذریعے شروع کیے گئے  ’ارومامشن‘کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے، جس نے معروف ''جامنی انقلاب'' کو جنم دیا۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ سی ایس آئی آر نے ابتدا میں اپنی جموں میں قائم لیبارٹری، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) کے ذریعے ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور  دیگر اضلاع بشمول رامبن، پلوامہ وغیرہ   میں کاشت کے لیے اعلیٰ قیمت والی ضروری تیل والی لیوینڈر فصل متعارف کرائی تھی۔  انہوں نے کہا کہ تھوڑی ہی مدت میں مہک یا لیوینڈر کی کاشت زرعی اسٹارٹ اپ کے لیے کاشتکاری میں ایک مقبول آپشن بن گئی ہے۔

 ایک غیر معروف حقیقت کا اشتراک کرتے ہوئے، سنگھ نے انکشاف کیا کہ ضلع ڈوڈا کے دور افتادہ گاؤں کھلانی سے تعلق رکھنے والا بھارت بھوشن نامی نوجوان ایک رول ماڈل کامیابی کی کہانی بن گیا ہے۔ ''بھوشن نےCSIR-IIIM کے تعاون سے صرف 0.1 ہیکٹر اراضی میں لیوینڈر کی کاشت شروع کی لیکن جیسے ہی منافع ظاہر ہونا شروع ہوا، اس نے اپنے گھر کے ارد گرد مکئی کے باغات کے ایک بڑے رقبے کو بھی لیوینڈر پلانٹیشن میں تبدیل کر دیا۔ آج اس کے پاس 20 دوسرے لوگ کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیوینڈر کے کھیتوں اور نرسری کے ساتھ ساتھ اس کے ضلع کے تقریباً 500 کسانوں نے بھی مکئی سے بارہماسی پھولوں والے لیوینڈر کے پودے میں تبدیل ہو کر اس کی پیروی کی ہے۔

سنگھ نے کہا، بدقسمتی سے، مقامی میڈیا میں کبھی یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ آئی آئی آئی ایم جموں اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے خوشبو اور لیوینڈر فارمنگ میں اسٹارٹ اپس کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ''ممکنہ کمپنیاں جیسے ممبئی میں واقع اجمل بائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، ادیتی انٹرنیشنل اور نونیتری گامیکا، وغیرہ، بنیادی خریدار ہیں۔'' سنگھ نے اعلان کیا کہ   آزادی کا  امرت مہوتسو کی یاد میں،CSIR نے فیز-I کی تکمیل کے بعد اروما مشن کے فیز-II کا آغاز کیا ہے۔

Recommended