Urdu News

جموں و کشمیر نے 2019 سے 2021ء کی مدت میں جی جی آئی اشاریہ میں 3.7 فیصد بہتری درج کی

عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ

 جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ اُترپریش نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں 8.9 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔اُترپردیش نے کامرس وصنعت کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماجی بہبود و ترقی اور عدلیہ و عوامی تحفظ  میں بھی بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اُترپردیش نے عوامی شکایات ازالہ سمیت شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں بھی اچھا مظاہرہ کیا ہے۔

جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ نے جی جی آئی 2019کے مظاہرے کے مقابلے میں 12.6فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔جھارکھنڈ نے 10 شعبوں میں سے 7 شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔راجستھان نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔راجستھان نے عدلیہ اور عوامی تحفظ ، ماحولیات اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں دیگر ریاستوں(گروپ بی)زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔

جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں کے زمرے میں میزورم اور جموں و کشمیر نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں تمام شعبوں میں بالترتیب 10.4 فیصد اور 3.7فیصد کا مجموعی اضافہ درج کیا ہے۔ میزورم نے کامرس و صنعت ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی صحت کے شعبوں میں زور دار مظاہرہ کیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر نے کامرس و صنعت شعبے میں بہترین مظاہرہ کیا ہے اور زراعت و اُس سے متعلقہ شعبوں، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، عدلیہ اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں اپنے اسکور میں بہتری درج کی ہے۔

جی جی آئی 2021 کے مطابق مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے زمرے میں دہلی نے جی جی آئی 2019 اشاریہ کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے جامع رینک میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں ، کامرس و صنعت ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کے استعمال و سماجی بہبود و ترقی میں زور دار مظاہرہ کیا ہے۔

جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ 20 ریاستوں نے جی جی آئی 2019 اِنڈیکس اسکور کے مقابلے میں اپنے جامع جی جی آئی اسکور میں بہتری درج کی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے وصول شدہ علاقہ وار اسکور ایک یا دوسرے شعبے میں مضبوط مظاہرے کو دکھاتا ہے۔اسکورنگ کے تجزیے سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ ریاستوں کے درمیان اُن کے جامع حکمرانی اسکور میں بہت معمولی فرق ہے۔یہ اِس بات کو ظاہر کرتاہے کہ ہندوستان کی ریاستوں میں جامع حکمرانی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

Recommended