Urdu News

جموں وکشمیر : پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، تین لوگ زخمی

جموں وکشمیر : پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ

سری نگر: جموں وکشمیر(Jammu Kashmir) کے پلوامہ(Pulwama) واقع راج پورہ چوک پر دہشت گردانہ حملے کی خبر ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد یہاں سیکورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ پھینک کر بھاگ نکلے۔ اس حملے میں کم از کم تین عام لوگون کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو گھیر لیا اور تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

دہشت گردوں نے آج دوپہر میں پلوامہ چوک پر سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا، لیکن گرینیڈ سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔ افسران نے بتایا کہ زخمی کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جب کہ  سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کر دی ہے۔

کشمیر میں حال کے دنوں میں دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شہر کے چنا پورہ علاقے میں ایک گرینیڈ حملے میں دو خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو قومی شاہراہ 44 کے مصروف پرمپرا – پنتھا چوک مارگ پر دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے 6 گرینیڈ کا پتہ لگایا تھا اور انہیں تباہ کیا تھا۔

Recommended