Urdu News

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے دبئی میں آؤٹ ریچ میٹ کاکیا اہتمام، آؤٹ ریچ میٹ کا یہ پیغام جموں و کشمیر کے لیے کتنا اہم؟

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے دبئی میں آؤٹ ریچ میٹ کاکیا اہتمام

دبئی میں ایکسپو2020 کے موقع پر، جے اینڈ کے ٹورازم نے مشرق وسطیٰ اور ملحقہ علاقوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک آؤٹ ریچ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب  جموں  وکشمیر ٹورازم کی طرف سے مرکزی زیر انتظام علاقے کے سیاحتی امکانات اور مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے سلسلے کا حصہ تھی۔ اس کا مقصد مشرق وسطیٰ کے سیاحوں کو جموں و کشمیر کی طرف سے پیش کی جانے والی قدرتی خوب صورتی، کھانوں، فن، ثقافت اور دیگر مصنوعات کو دیکھنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

 تقریب کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وسیم راجہ نے جموں و کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے UTانتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے خوبصورت مقامات کو دکھانے کے لیے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ انہوں نے شرکاکی طرف سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے اور شرکاکو جموں و کشمیر کا سفر کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ زمین پر جنت کے امکانات کو خود تلاش کریں۔

 دبئی کی سیاحتی برادری نے اس تقریب کے انعقاد پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کی تعریف کی اور دبئی اور مشرق وسطیٰ کی دیگر مارکیٹوں میں جموں و کشمیر کو فروغ دینے میں محکمہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس تقریب میں ممتاز ٹریول آپریٹرز، میڈیا پرسنز اور وزارت سیاحت کے حکام نے شرکت کی۔ اس تقریب میں دبئی میں جموں و کشمیر کے تارکین وطن کے ممتاز نمائندوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔

Recommended