Categories: قومی

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے دبئی میں آؤٹ ریچ میٹ کاکیا اہتمام، آؤٹ ریچ میٹ کا یہ پیغام جموں و کشمیر کے لیے کتنا اہم؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی میں ایکسپو2020 کے موقع پر، جے اینڈ کے ٹورازم نے مشرق وسطیٰ اور ملحقہ علاقوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک آؤٹ ریچ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب  جموں  وکشمیر ٹورازم کی طرف سے مرکزی زیر انتظام علاقے کے سیاحتی امکانات اور مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے سلسلے کا حصہ تھی۔ اس کا مقصد مشرق وسطیٰ کے سیاحوں کو جموں و کشمیر کی طرف سے پیش کی جانے والی قدرتی خوب صورتی، کھانوں، فن، ثقافت اور دیگر مصنوعات کو دیکھنے کے لیے راغب کرنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 تقریب کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وسیم راجہ نے جموں و کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے <span dir="LTR">UT</span>انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے خوبصورت مقامات کو دکھانے کے لیے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ انہوں نے شرکاکی طرف سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے اور شرکاکو جموں و کشمیر کا سفر کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ زمین پر جنت کے امکانات کو خود تلاش کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 دبئی کی سیاحتی برادری نے اس تقریب کے انعقاد پر جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کی تعریف کی اور دبئی اور مشرق وسطیٰ کی دیگر مارکیٹوں میں جموں و کشمیر کو فروغ دینے میں محکمہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس تقریب میں ممتاز ٹریول آپریٹرز، میڈیا پرسنز اور وزارت سیاحت کے حکام نے شرکت کی۔ اس تقریب میں دبئی میں جموں و کشمیر کے تارکین وطن کے ممتاز نمائندوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago