ریلائنس جیو نے وقت سے پہلے کی اسپیکٹرم کی ادائیگی،30,791 کروڑروپے چکا کر کیا یہ بڑا کام

1مارچ2021 سے پہلے نیلامی میں حاصل کئے گئے اسپیکٹرم پر دین داریوں کا نپٹان ہوا

جیو نے سال2034-35 تک کی دین داریوں کا کیا بھگتان ، سود پر 1200کروڑ بچائے گی کمپنی

نئی  دلی ؍ممبئی۔19، جنوری۔ 2022

ریلائنس  جیو  انفو کوم لمیٹیڈ(’’ آرجے  آئی ایل‘‘)نے  ٹیلی مواصلات محکمہ  کو 30,791کروڑروپے  کی ادائیگی  کی ہے۔  جیونے نیلامی  میں حاصل  سپیکٹرم   کی مکمل دین داریوں کو وقت  سے پہلے ہی چکا دیا  ہے۔ سال2014,2015,2016 میں جیو نے سپیکٹرم حاصل  کیا تھا ساتھ  ہی 2021  میں بھارتی ایئرٹیل  لمیٹڈ  سے  بھی جیو  نے سپیکٹرم خریدا تھا۔ کمپنی نے  ان  سبھی دین داریوںکی ادائیگی  کردی ہے۔  کمپنی  نے ان نیلامیوں اورسودوں  میں583.3 میگا ہرٹز  سپیکٹرم  کا ایکویژیشن  کیاتھا۔

ٹیلی  مواصلات  کمپنیوں  کے لیے دسمبر2021  میںمحکمہ  ٹیلی مواصلات  نے ایک پیکج  کا اعلان کیا تھا ۔ جس  میں ادائیگی کی  شرائط کو لچکدار کیا  تھا۔   لیکن  جیونے سال2016میں  حاصل سپیکٹرم   سے متعلق ادائیگی     کی پہلی قسط  اکتوبر2021 میں ہی چکا دی تھی۔سال2014اور 2015  میں نیلامی میں حاصل سپیکٹرم کی مکمل ڈیفرڈ دین  داریوں  کے ساتھ۔ ساتھ ٹریڈنگ  کے ذریعہ حاصل سپیکٹرم کی  دین داریوں  کوجیو  نے  جنوری 2022 میں وقت پہلے  چکتاکردیا ہے۔

یہ دین  داریاں مالی سال2022-23   سے2034-2035 تک سالانہ  اقساط  میں قابل اد ا تھیں اور سود  شرح 9.30%سے 10% مالی سال  کے بیچ تھی۔  کمپنی کا اندازہ ہے کہ وقت سے ادائیگی  کرنے  سے   صرف سود  پر ہی سالانہ 1200 کروڑروپے کی بچت ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago