ایک اہم کامیابی کے ساتھ، جموں و کشمیر نے تین روزہ “انڈیا اربن ہاؤسنگ کنکلیو 2022 کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا۔اربن ( پی ایم اے وائی ۔ یو) کے نفاذ میں اعلیٰ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
یہ کانکلیو راجکوٹ، گجرات میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔کنکلیو کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2022 کو کیا تھا۔
جموں و کشمیر نے دو ایوارڈز جیتے ہیں جن میں ‘ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا یونین ٹیریٹری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یو ٹی کے قابل سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکسز کے نفاذ کے لیے شامل ہیں۔
پرنسپل سکریٹری ہاوسنگ او ر شہری ترقی دھیرج گپتا نے جمو ں وکشمیر حکومت کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔جموں و کشمیر کی ٹیم، جس کی قیادت دھیرج گپتا کر رہے تھے، ایس اے کین، منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے ہاؤسنگ بورڈ اور پی ایم اے وائی (اربن) مشن کے دیگر عہدیداروں پر مشتمل تھی۔
اس کانفرنس میں مشن کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنائی گئی کامیابیوں اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے والے محکمانہ اسٹالز کی نمائش شامل تھی۔
پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ مشن ہے جسے مرکزی وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے پی ایم اے وائی مشن کے نفاذ میں 100 فیصد سنترپتی حاصل کی ہے۔ تقریباً 44,701 استفادہ کنندگان کی شناخت اور بی ایل سی جزو کے تحت منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 44630 رہائشی یونٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔