Urdu News

جھارکھنڈ: وندے بھارت ایکسپریس کا چوتھا ٹرائل کامیاب، 27 جون کو وزیر اعظم کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

رانچی، 26 جون ( انڈیا نیرٹیو)

 بہار اور جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کو جوڑنے کے لیے شروع کی جا رہی سیمی ہائی اسپیڈ  وندے بھارت ٹرین کا چوتھا ٹرائل پیر کو کامیاب رہا۔ اس ٹرین کا اخری ٹرائل  صبح 4:15 بجے پٹنہ سے کیاگیا۔ یہ ٹرین مقررہ وقت سے پانچ منٹ پہلے صرف چھ گھنٹے میں رانچی پہنچ گئی۔ فائنل ٹرائل میں ریلوے حکام اور میڈیا کے لوگ شامل تھے۔

وزیر اعظم نریندر منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر پٹنہ-رانچی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ یہ ٹرین پٹنہ سے ہٹیا تک چلے گی۔ افتتاح کے موقع پر منتخب 10 اسکولی بچوں کو رانچی سے پٹنہ تک مفت سفر کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ افتتاحی پروگرام کے دوران 10 منتخب اسکولی بچے بھی اسے جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے وقت موجود ہوں گے۔ اس سے قبل پہلا ٹرائل 12 جون، دوسرا ٹرائل 18 جون اور تیسرا ٹرائل 25 جون کو کیا گیا۔

27 جون کو افتتاح ہونے کے بعد یہ ٹرین منگل کے علاوہ ہفتے میں چھ دن رانچی سے پٹنہ تک باقاعدگی سے چلے گی۔ یہ کوڈرما، ہزاری باغ، بارکا کانہ سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکے گی۔ وندے بھارت ٹرین ہٹیا اسٹیشن سے دوپہر 3:55 پر روانہ ہوگی اور 4:10 بجے  رانچی اسٹیشن پہنچے گی۔

پانچ منٹ کے اسٹاپ کے بعد یہ 4 بج کر 15 منٹ پر پٹنہ کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ رات 10:10 بجے پٹنہ پہنچے گی۔ ٹرین 6:15 گھنٹے میں 385 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹائم ٹیبل کی منظوری کے ساتھ ہی ٹرین آپریشن شروع ہو جائے گا۔

Recommended