Categories: قومی

جسٹس این وی رمنا نے ملک کے 48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھایا

جسٹس این وی رمنا نے ملک کے 48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھایا

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے جسٹس این وی رمنا نے ملک کے 48ویں چیف جسٹس کے طورپر آج حلف اٹھایا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 6اپریل کو جسٹس رمنا کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔کووند نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس بوبڈے کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے یہ احکام جاری کئے تھے۔بوبڈے 23اپریل کو سبکدوش ہوگئے۔جسٹس این وی رمنا 26اگست 2022 کو اس عہدہ سے سبکدوش ہوں گے۔جسٹس رمنا اے پی سے تعلق رکھنے والے دوسرے فرد ہیں جو ملک کی عدالت عظمی کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے۔

قبل ازیں جسٹس کوکا سباراو جن کا تعلق اے پی کے راجمندری سے تھا چیف جسٹس بنائے گئے تھے۔وہ ملک کے نویں چیف جسٹس تھے جنہوں نے 1966تا1967 خدمات انجام دی تھیں۔جسٹس رمنا کی پیدائش 27اگست 1957کو ضلع کرشنا کے ایک کسان خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1983میں وکیل کے طور پراپنا اندراج کروایا تھا۔انہوں نے جج کے طورپر خدمات کے آغاز سے پہلے اے پی ہائی کورٹ،سنٹرل اور اے پی اڈمنسٹریٹیو ٹریبونلس میں بھی وکالت کی تھی۔وہ دستور،فوجداری،بین ریاستی دریاوں کے قوانین کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

جسٹس رمنا ستمبر2013میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے تھے۔بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے فروری 2014میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیاگیا تھا۔جسٹس رمنا تقریبا16 ماہ تک چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔جسٹس رمنا نے ایمرجنسی کے دور میں سیول لبرٹیز اور 1970کے دوران علاحدہ آندھراریاست کے لیے چلائی گئی جئے آندھراتحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago