Categories: قومی

کنہیا کمار اور کانگریس: کیا دونوں ایک دوسرے کے لیے’ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا‘ ثابت ہوں گے

کنہیا کمار کانگریس میں ہوئے شامل، جگنیش میوانی پارٹی ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما کنہیا کمار نے منگل کے روزکانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ جب کہ گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے ایک آزاد ایم ایل اے کے طور پر پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت نہیں  لی، لیکن کہا ہے کہ وہ نظریاتی طور پر پارٹی کے ساتھ ہیں اور کانگریس کے ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔

کنہیا کی شمولیت کے دوران دونوں رہنما نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔ کنہیا کمار جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر ہیں اور جگنیش میوانی کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ جگنیش نے کہا ہے کہ وہ نظریاتی طور پر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ابھی  باضابطہ طور پر شامل نہیں ہوں گے۔

جگنیش میوانی گجرات کے وڈگام حلقہ سے ایک آزاد ایم ایل اے ہیں اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ (آر ڈی اے ایم) کے کنوینر ہیں۔ 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے وڈگام حلقہ میں میوانی کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیاتھا۔

کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے کمار اور میوانی نے راہل کے ساتھ آئی ٹی او، دہلی کے شہیدی پارک میں بھگت سنگھ کے مجسمیپر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس دوران گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک پٹیل بھی موجود تھے۔

کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کمار اور میوانی کی شمولیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’کچھ کمیونسٹ رہنماوں کے کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔ 1973 کی کتاب 'کمیونسٹ ان کانگریس' کمار منگلم تھیسس پر پھر سے غور کرناشاید سبق آموز ہوسکتا ہے۔  جتنی زیادہ چیزیں بدلتی ہیں، اتنی ہی وہ شاید ویسی ہی  رہتی ہیں۔ انہوں نے آج اسے پھر سے پڑھا‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago