کرناٹک بند کو عوام کی حمایت نہیں: وزیر داخلہ بسوراج بومئی

بنگلورو ، 5 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے کہا کہ ریاست کی مختلف کنڑا تنظیموں کے ذریعہ ہفتے کے روز منعقدہ کرناٹک بند کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ تمام اضلاع میں عام زندگی معمول کے مطابق ہے۔

ریاست کی مختلف تنظیموں نے مراٹھا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے قیام کے خلاف آج ریاست بھر میں بند کا مطالبہ کیا ہے۔ بومئی نے آج سہ پہر بیلگاوی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں ماحول پر امن ہے۔ سرکاری اور نجی گاڑیاں چل رہی ہیں اور تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

کرںاٹک میں آج کسان احتجاج کی حمایت میں بندی کا اعلان کیا گیا تھا

بومئی نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج کی گنجائش موجود ہے لیکن اس سے مالی نقصان نہیں کیاجاسکتا ہے۔ بند کی کال کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ نقصان کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

بومئی نے کہا کہ وہ خود اور وزیر صحت ڈاکٹر کے کے سدھاکر وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا سے عوامی مقامات پر رات کے کرفیو اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران ہجوم کو وہاں جانے سے روکنے کے بارے میں بات کریں گے۔ اس کا فیصلہ کورونا پروٹوکول کے مطابق کیا جائے گا۔