Urdu News

کاشی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے تیار

کاشی سب کی منتظر رہتی ہے ، اور جووہاں جاتا ہے اسے مسحور کر دیتی ہے: وزیر اعظم

اتر پردیش، وارانسی کے کاشی وشوناتھ دھام کوریڈور کا افتتاح کرنے کے لیے پیر کو اپنے پارلیمانی حلقے میں آرہے وزیر اعظم کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیر اعظم تقریب میں کشتی کے ذریعہ گھاٹوں پر پہنچے گیں وہاں بی جے پی کے کارکن ان کا استقبال کریں گے۔ کاشی وشواناتھ دھام کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم گنگا کے دونوں کناروں پر شیو دیپاولی کا نظارہ دیکھنے کے لیے کروز پر سوار ہوں گے، تب وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ ہفتہ کو اس کے لیے تیاریاں جاری رہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شام کو سنت روی داس گھاٹ سے جل وہار کا آغاز کریں گے۔ دھام کوریڈور کے افتتاح کے وقت کئی گھاٹوں پر آتش بازی، لیزر شو اور دیپوتسو بھی ہوگا۔ دوسری جانب13 دسمبر کو دھام کے افتتاحی میلے میں پورے کاشی میں ہندوستان کا ایک خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ گودولیہ سے شری کاشی وشو ناتھ دربار تک لوگ دیپوتسو کریں گے۔ موسیقی کی آواز کے درمیان دوسرے پروگرام بھی ہوں گے۔ راجستھان کی کالبیلیا، مہاراشٹر کی لاوانی، پنجاب کا بھناگڑا گدا، گجرات کا گربا ڈنڈیا بھی ہوگا۔ اس کے لیے مختلف صوبوں کی سماجی تنظیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Recommended