جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز اور پاکستان نواز دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 3دہشت گردمارے گئے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ تین میں سے ایک ریاض احمد نامی پولیس اہلکار کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گرد جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروعانہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر دہشت گردوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح جھڑپ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ تصادم کی جگہ دہشت گردوں کی نعشیں برآمد کرکے اْن کے قبضے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
تینوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور اْن کی شناخت جنید شیر گوجری،فاضل نذیر بٹ اور عرفان احمد ملک ساکنان پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ تصادم کی جگہ 2اے کے رائفلیں، ایک پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔