Categories: قومی

کشمیر: تین پاکستان نواز دہشت گرد جھڑپ میں ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز اور پاکستان نواز دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 3دہشت گردمارے گئے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ تین میں سے ایک ریاض احمد نامی پولیس اہلکار کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گرد جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروعانہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر دہشت گردوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح جھڑپ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ تصادم کی جگہ دہشت گردوں کی نعشیں برآمد کرکے اْن کے قبضے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تینوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور اْن کی شناخت جنید شیر گوجری،فاضل نذیر بٹ اور عرفان احمد ملک ساکنان پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ تصادم کی جگہ 2اے کے رائفلیں، ایک پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago