Urdu News

کشمیر کی سیاحت دوبارہ پٹری پر،ٹور آپریٹرز کے مطابق 70 فیصد ہوٹل بک

ڈل جھیل کی سیاحت کا حسین منظر

کشمیرمیں سیاحت کے کاروبار سے وابستہ لوگ پرجوش ہیں کیونکہ آنے والے مہینے میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور سردیوں کے مہینوں میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ہاؤس بوٹس اور ہوٹلوں کی بکنگ تقریبا 70 فیصدی ہو چکی ہے۔کشمیر ہاؤس بوٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد یعقوب نے کہا کہ اس سال سیاحت کا ریکارڈ توڑتا ہوا سیزن تھا جیسا کہ پچھلے دو سالوں میں لوگ باہر جانے سے قاصرتھے۔

انہوں نے کہا”کووڈ کیسز میں کمی کے ساتھ، لوگوں نے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنا شروع کر دیا اور کشمیر کو پھر سیجنت کہا جانے لگا، سیاحوں نے یہاں آنا شروع کر دیا اور اس سال جون کے آخر تک ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد ہوئی۔

انہوں نے کہا جولائی اوراگست میں سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم، پچھلے مہینے سے یہ بہاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے صدر شیخ عاشق نے بتایا کہ مختلف اداروں کے تاثرات کے مطابق اس وقت کشمیر میں سیاحوں کا ایک اچھا بہاؤ ہے اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا

Recommended