Urdu News

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی ایڈوائزری جاری، ڈویژنل انتظامیہ پوری طرح سے تیار، برفباری اور بارشوں کا امکان

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی ایڈوائزری جاری، ڈویژنل انتظامیہ پوری طرح سے تیار، برفباری اور بارشوں کا امکان

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی ایڈوائزری جاری، ڈویژنل انتظامیہ پوری طرح سے تیار، برفباری اور بارشوں کا امکان

سرینگر، 12 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اگلے چند روز میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کچھ حصوں میں بارش و برف باری کا آغاز 14 نومبر صبح سے ہوسکتا ہے ، جب کہ یہ سلسلہ 16نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی تیز برفباری ہوسکتی ہے جب کہ جموں و کشمیر کی اونچی جگہوں پر درمیانے درجے کی شدید برفباری کا امکان ہے۔

جموں خطے کے میدانی علاقوں میں 15 اور 16 نومبر کو بارش ہوسکتی ہے۔اسی طرح14نومبر سے لداخ اور کرگل میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

موسم میں بہتری کا امکان 16 نومبر صبح سے کچھ حصوں میں متوقع ہے جبکہ یہ دوسرے علاقوں میں 16 نومبر سہ پہر تک جاری رہ سکتا ہے۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم یا اس کے آس پاس رہے گا ۔یہاں تک کہ بارش اور برفباری ہونے کی صورت میں وہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے ساتھ ہی ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تمام ضلعوں میں برفباری سے نمٹنے کی خاطر پہلے سے ہی اقدامات کریں۔ اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرکے انہیں تازہ ترین ہدایات ان تک پہنچائیں، تاکہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

Recommended